راجن پور( صبح پا کستان )وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے غریب اور نادار بچے کے آنکھوں کے علاج کے لئے پچاس ہزار روپے کا امدادی چیک ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ان کی والدہ کو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب غریب اور نادار مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست کی تھی کہ بچے کی آنکھو ں کا علاج کروانا ہے ہماری مالی امداد کی جائے جس پر وزیر اعلیٰ نے پچاس ہزار روپے کا چیک بذریعہ ڈپٹی کمشنر کے ان کی والدہ صاحب خاتون کو اپنے ہاتھوں سے دیا ہے۔یہ خاتون تحصیل جام پور جہانگیر کالونی کی رہائشی ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










