لیہ(صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ بار لیہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری درخت لگا کر آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ میں ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر لیہ طارق سنا واں اور فورسٹرز اینڈ فورسٹ گارڈ ایسوسی ایشن لیہ کی طرف سے رواں ماہ میں دوسری بار شجرکاری کی گئی جسمیں تین سو پھلدار اور پھولدار اور سایہ دار درخت لگائےگئے ۔بار روم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر لیہ طارق سنا واں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری سے آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے مہر احمد علی واندر صدرڈسٹرکٹ بار لیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار میں شجرکاری سے بار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگاعنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ وکلا کالونی میں بھی شجرکاری کی جائیگی تقریب میں شیخ جاوید اختر سابق صدر بار سلیمان خان سابق جنرل سیکٹری سمیت بڑی تعداد میں وکلا اورر فورسٹرز اینڈ فورسٹ گارڈ ایسوسی ایشن لیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔وکلا نے جنرل سیکٹری بر اشفاق خان لنگاہ اور عنایت اللہ کاشف کی خدمات کو سراہا