لیہ(صبح پا کستان) 4ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بلائنڈ پرسن کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاج،دو گھنٹے روڈ بند رہنے سے شہریوں ،مریضوں و لواحقین ،ایمبولنس گاڑیوں کو گذرنے میں شدید پریشانی و دشواری،اے سی لیہ کے مذاکرات ویقین دہانی کے بعد احتجاج ختم ، ڈی سی لیہ بلائنڈ پرسن سے ان کی تنخواہ بحالی بارے متعلقہ افسران و بلائنڈ پرسن کا اجلاس کریں گے،گذشتہ روز بلائنڈ پرسن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے سامنے روڈ بند کرکے احتجاج شروع کردیا دو سے تین گھنٹے روڈ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں ،مریضوں ،لواحقین،طلبا ء طالبات،ایمبولنس سروس و دیگر ٹرانسپورٹ کو آمدورفت میں شدید دشواری و پریشانی رہی بلائند احتجاجی پرسن محمد کاشف امیر،عمر دراز،شاہد وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے آرڈرز کے مطابق سابقہ ٹی ایم ایز اور موجودہ میونسپل کمیٹیوں میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر درجہ چہارم کی نوکریاں دی گئی تھی گذشتہ چار ماہ سے میونسپل کمیٹوں نے ہماری تنخواہیں جاری نہیں کی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے اور پریشانی نے دیڑے ڈالے ہوئے ہیں اگر ایک ہفتہ میں ہماری تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو پھر دوبارہ احتجاج اور اجتماعی خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم معذرو لوگ ہیں پنجاب حکومت و افسران ہماری مدد کرنے کی بجائے استحصال کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری ڈیلی ویجز ملازمت کو مستقل اور تنخواہ کی فوری بحالی کی جائے تین گھنٹے کے احتجاج کے بعد اے سی لیہ عابد کلیار نے بلائنڈ پرسن سے مذکرات اور ان کی تنخواہوں کے اجراء بارے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج ڈی سی لیہ سید واجد علی شاہ ضلع لیہ کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے افسران و چیئرمینز اور بلائنڈ پرسن کے ساتھ میٹنگ کرکے تنخواہوں بارے مسئلہ مستقل طور پر حل کرائیں گے جس پر بلدائنڈ پرسن نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔