• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بدترین لوڈ شیڈنگ ،جماعت اسلامی نے 28 اپریل کو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ، حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا: لیاقت بلوچ

webmaster by webmaster
اپریل 27, 2017
in First Page
0
بدترین لوڈ شیڈنگ ،جماعت اسلامی نے 28 اپریل کو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ، حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا: لیاقت بلوچ

لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 28 اپریل کو ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کےخلاف ملک گیر احتجاج کر ے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ہیڈ آفسز اور دفاتر کے سامنے دھرنے دے گی ، لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تمام بڑے بڑے شہروں میں عوامی دھرنے دیئے جائیں گے ، سینیٹر سراج الحق مالاکنڈ میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومت کے خلاف قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ اور موجودہ حکومت کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے پورے ملک میں حکومت کے خلاف ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔ امیر جماعت اسلامی نے عوام سے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےلیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک توانائی کے بہت بڑے بحران سے دوچار ہے ، ملک میں سیاسی ، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں اور حکمرانوں کی کرپشن سے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے ، شہروں میں روزانہ بارہ سے سولہ گھنٹے اور دیہاتوں میں سولہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، وفاقی وزیرپانی و بجلی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ سالوں میں بھی بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکے گا حالانکہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے گڈ گورننس کے دعوے دار بھائی شہباز شریف اپنے انتخابی جلسوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف یا تو عوام سے غلط بیانی کر کے انہیں سبز باغ دکھارہے ہیں یا پھر ان کے ارد گرد خوشامدی ٹولہ اور تھنک ٹینک انہیں غلط اعدادو شمار دے کر گمراہ کررہاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ سے خود حکومت کی ساکھ اور قومی اداروں پر حکومتی گرفت ختم ہونے کی گواہی دے رہی ہے جبکہ وزراءکے احکامات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی نظام تباہ ہوچکاہے ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں وزراءکی نااہلی کرپشن اور بد زبانی جلتی پر تیل کاکام کر رہی ہے ، وزراءکرپشن ترک کرنے کو تیار ہیں نہ عوامی نمائندوں کے سوالات کا سامنا کرپارہے ہیں ، وزراءسے سوال کیا جائے تو ان کی زبانیں زہر اگلنا شروع کر دیتی ہیں ۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ 2013 ءمیں بجلی کا شارٹ فال جو پانچ ہزار میگاواٹ تھا ، آج بڑھ کر چھ ہزار میگاواٹ ہوچکاہے اور طلب بڑھ کر 23 ہزار میگاواٹ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اسی سال کے دوران 35 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں لے آئیں گے جبکہ عملاً حکومت نے اپنے دور میں پاور جنریشن کا موقع ضائع کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اووربلنگ کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے اور بجلی کے بلوں سے جمع ہونے والا پیسہ بھی پاور کمپنیوں کو ادا نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ اصولی طور پر خریدی جانے والی بجلی ایک ارب چھتیس کروڑ کی بنتی ہے جبکہ حکومت بجلی کمپنیوں کو ساڑھے چار ارب روپے روزانہ ادا کر رہی ہے اس طرح روز تین ارب روپے کا ملک کو نقصان ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگی بجلی بیچ کر پیسے کمپنیوں کو دینے کے بجائے اپنے اللے تللوں میں خرچ کیے جارہے ہیں، اس سے بڑی نااہلی ، بے حسی اور عوام کے ساتھ زیادتی اور کیا ہوسکتی ہے ؟ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کو ٹھیک کرنے اور بجلی چوری روکنے کی بجائے حکومت کا سارا زور جھوٹے نعروں اور دعوﺅں پر صرف ہورہاہے ، نیلم، جہلم پراجیکٹس کی لاگت 520 ارب روپے تک بڑھ گئی ہے ، نندی پور پاور پراجیکٹ کے سکینڈل میں سینکڑوں ارب روپے خورد برد ہوئے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتی نااہلی سے کراچی میں 9 سو کارخانے اور فیصل آباد میں پانچ سو صنعتی یونٹس بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں ۔ گجرات ، گوجرانوالہ اور دیگر صنعتی شہروں میں 95 ہزار محنت کش بے روزگارہوئے ہیں اور سرمایہ کار ادارے اور افراد اپنا سرمایہ نکال کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ۔

source…
http://dailypakistan.com.pk/national/27-Apr-2017/566927

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ 4ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بلائنڈ پرسن کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو اجتماعی خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

Next Post

لیہ ۔وزیر اعظم نوازشریف کا دو مئی کو دورہ متوقع ، لیہ تو نسہ پل کاافتتاح کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 28 اپریل کو ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کےخلاف ملک گیر احتجاج کر ے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ہیڈ آفسز اور دفاتر کے سامنے دھرنے دے گی ، لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تمام بڑے بڑے شہروں میں عوامی دھرنے دیئے جائیں گے ، سینیٹر سراج الحق مالاکنڈ میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومت کے خلاف قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ اور موجودہ حکومت کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے پورے ملک میں حکومت کے خلاف ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔ امیر جماعت اسلامی نے عوام سے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےلیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک توانائی کے بہت بڑے بحران سے دوچار ہے ، ملک میں سیاسی ، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں اور حکمرانوں کی کرپشن سے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے ، شہروں میں روزانہ بارہ سے سولہ گھنٹے اور دیہاتوں میں سولہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، وفاقی وزیرپانی و بجلی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ سالوں میں بھی بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکے گا حالانکہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے گڈ گورننس کے دعوے دار بھائی شہباز شریف اپنے انتخابی جلسوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف یا تو عوام سے غلط بیانی کر کے انہیں سبز باغ دکھارہے ہیں یا پھر ان کے ارد گرد خوشامدی ٹولہ اور تھنک ٹینک انہیں غلط اعدادو شمار دے کر گمراہ کررہاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ سے خود حکومت کی ساکھ اور قومی اداروں پر حکومتی گرفت ختم ہونے کی گواہی دے رہی ہے جبکہ وزراءکے احکامات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی نظام تباہ ہوچکاہے ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں وزراءکی نااہلی کرپشن اور بد زبانی جلتی پر تیل کاکام کر رہی ہے ، وزراءکرپشن ترک کرنے کو تیار ہیں نہ عوامی نمائندوں کے سوالات کا سامنا کرپارہے ہیں ، وزراءسے سوال کیا جائے تو ان کی زبانیں زہر اگلنا شروع کر دیتی ہیں ۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ 2013 ءمیں بجلی کا شارٹ فال جو پانچ ہزار میگاواٹ تھا ، آج بڑھ کر چھ ہزار میگاواٹ ہوچکاہے اور طلب بڑھ کر 23 ہزار میگاواٹ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اسی سال کے دوران 35 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں لے آئیں گے جبکہ عملاً حکومت نے اپنے دور میں پاور جنریشن کا موقع ضائع کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اووربلنگ کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے اور بجلی کے بلوں سے جمع ہونے والا پیسہ بھی پاور کمپنیوں کو ادا نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ اصولی طور پر خریدی جانے والی بجلی ایک ارب چھتیس کروڑ کی بنتی ہے جبکہ حکومت بجلی کمپنیوں کو ساڑھے چار ارب روپے روزانہ ادا کر رہی ہے اس طرح روز تین ارب روپے کا ملک کو نقصان ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگی بجلی بیچ کر پیسے کمپنیوں کو دینے کے بجائے اپنے اللے تللوں میں خرچ کیے جارہے ہیں، اس سے بڑی نااہلی ، بے حسی اور عوام کے ساتھ زیادتی اور کیا ہوسکتی ہے ؟ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کو ٹھیک کرنے اور بجلی چوری روکنے کی بجائے حکومت کا سارا زور جھوٹے نعروں اور دعوﺅں پر صرف ہورہاہے ، نیلم، جہلم پراجیکٹس کی لاگت 520 ارب روپے تک بڑھ گئی ہے ، نندی پور پاور پراجیکٹ کے سکینڈل میں سینکڑوں ارب روپے خورد برد ہوئے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتی نااہلی سے کراچی میں 9 سو کارخانے اور فیصل آباد میں پانچ سو صنعتی یونٹس بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں ۔ گجرات ، گوجرانوالہ اور دیگر صنعتی شہروں میں 95 ہزار محنت کش بے روزگارہوئے ہیں اور سرمایہ کار ادارے اور افراد اپنا سرمایہ نکال کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ۔

source... http://dailypakistan.com.pk/national/27-Apr-2017/566927

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.