لیہ(صبح پا کستان) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کا صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)میونسپل کمیٹی لیہ بہتر صحت و صفائی کے لیے منظم بنیادوں پر کام کررہی ہے جس کے...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پا کستان)درخت لگانے سے ماحول کی آلودگی کو کم اور بیماریوں سے بچا جا سکتاہے جنگلات کے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) بعض شکشت خوردہ عناصر کی جانب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی کردار...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) عوامی راج پارٹی کا ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف گھوڑا چوک میں احتجاجی مظاہرہ ،ڈی پی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )سربراہ عوامی راج پارٹی ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی سوموار8مئی 2017کو ضلع لیہ میں ٹریفک پولیس...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )شیخ ظفر اقبال ایڈ وو کیٹ مرحوم کے بیٹے مسعود ظفر ایڈ وو کیٹ ،منصور ظفر...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پا کستان)اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا آخرت میں کامیابی یقینی ہے علما کرام...
Read moreDetailsلیہ (صبح پاکستان) ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں تحصیل آفس کے سامنے کار سواروکلاء کا موٹر سائیکل سوارمسلم لیگ ن...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) مقامی شہریوں کی جانب سے سٹیڈیم پر ایم پی اے کی طرف سے مبینہ...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے مقا می رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے مقامی ایم این اے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے سید ثقلین شاہ کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،سوئی گیس کے جی ایم کے خلاف کمیشن نہ ملنے پر تحریکِ استحقاق جمع کروا کر کروڑوں کمیشن وصول کیا ۔مختلف منصوبوں پر وصول کیے گئے کمیشن کی تفصیلات چیئرمین جمشید دستی جلد ہی سامنے لائیں گے ۔اِن خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی ضلع لیہ کے ضلعی آرگنائزر امان اللہ جعفر ،اسحاق خان دستی ،محمد حسین دستی ،عبدالرحمان مانی ،شاہ زمان چھجڑا محمد بلال اچلانہ ،محمد واصف رِند ،ماور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے سید ثقلین شاہ نے گزشتہ روز ہمارے قائد جمشید احمد خان دستی پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جنہیں ہم چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ثابت کر کے دکھائیں انہوں نے کہا کہ جمشید احمد خان دستی کا مقابلہ ثقلین شاہ کے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے اور وہ بھی جان جوکھوں میں ڈال کر ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں ثابت کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ سید ثقلین شاہ نے اب تک مختلف منصوبوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اورکمیشن کھایا ہے انہوں نے کہا کہ جی ایم سوئی گیس ملتان نے ثقلین شاہ کو کمیشن دینے سے انکار کیا تو اس نے اس کے خلاف بلیک میل کرتے ہوئے تحریکِ استحقاق جمع کروادی اور بعد ازاں اس سے بھی کمیشن کھایا ۔انہوں نے کہا کہ ثقلین شاہ اور اس کے باردانہ چور کرپٹ ساتھیوں کا عنقریب کٹھا چٹھا سامنے لایا جائے گا اور ان کے چہرے پر پڑے ننقاب اتار کر ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے اور یہ گدی نشین سیاست دان مزے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں باردانہ کی تقسیم ان ایم این اے ایز اور ایم پی ایز کے ایجنٹوں کو ہو رہی ہے ۔ٹریفک پولیس بھتہ وصول کر کے ان تک پہنچا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد جمشید احمد خان دستی جلد ہی لیہ میں ایک پریس کانفرنس میں ان کے اصل چہرے پیش کریں گے ۔
عوای راج پارٹی کی مقامی قیادت کی طرف سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری پر لگائے گئے الزامات بارے ان کا موقف لینے کے لئے موبائل پر رابطہ کی کو شش کی گئی مگر کال اٹینڈ نہ ہونے کے سبب کامیابی نہ ہو سکی ۔