• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قا فلہ پر حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئیجمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، مولانا ربنواز فاروقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین، قاری خالد محمود، قاری محمد رمضان،حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ،مولانا اصغر تمیمی کا خطاب

webmaster by webmaster
مئی 14, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قا فلہ پر حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئیجمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، مولانا ربنواز فاروقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین، قاری خالد محمود، قاری محمد رمضان،حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ،مولانا اصغر تمیمی کا خطاب

لیہ(صبح پا کستان)جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قا فلہ پر حملہ اور شہید کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، احتجاجی دھرنا سے جمعیت علماء اسلام کے ضلع صدر مولانا ربنواز فاروقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین، قاری خالد محمود، قاری محمد رمضان،حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ،مولانا اصغر تمیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں بزدل دشمن معصوم لوگوں کی جان سے کھیل رہاہے ،ایسے لوگوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے،جبکہ ملک دشمن عناصر کی بڑھتی ہو ئی تخریبی کاروائیاں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے ہمارا حکو مت سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہو ئے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی ادروں کی کار کر دگی اور استعدادکو بڑھائیں، اسلام و ملک دشمن عناصر مساجد و مدارس اور علماء کو نشانہ بنا کر ملک میں غلبہ اسلام کی جدوجہد کو ناکام بنانا چاہتے ہیں مگر انہیں اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی۔مستونگ میں خودکش حملہ پْرانے سوالوں کو نئی زندگی دے گیایہ جمعیت علمائے اسلام پر چھٹا حملہ ہیپاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں جہاں اسکولوں کے معصوم بچوں، خواتین سمیت سیکیوریٹی فورسز کے نشانہ بنایا گیا وہیں سیاسی قائدین بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان، حاجی بشیر احمد بلور، اور ان کی جماعت کے سنیئر وزیر میاں افتخار کے صاحبزادے بھی اس دہشت گردی کی زد میں آئے۔ پیپلزپارٹی کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی شہادت کا رتبہ اسی دہشت گردی کے ہاتھوں پایا۔ بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین بھی دہشت کا نشانہ رہے۔23 اکتوبر2014ء کو کوئٹہ کے صادق شہید گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کے بعد جب جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان بلٹ پروف گاڑی میں جلسہ گاہ سے باہر آئے تو کچھ ہی فاصلے پر میکانگی روڈ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اْڑادیا جس میں جمعیت علماء اسلام کے سپاہ سالار سمیت متعدد شہید اور زخمی ہوئے تھے اس سے قبل ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے درمیان گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں اس وقت کے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اْڑانے کی کوشش کی گئی اس کے بعد پشین کے علاقے خوشاب خانوزئی میں مولانا محمد خان شیرانی جب جمعیت علماء اسلام کے ایک راہ نما کے گھر رات کو مہمان کی حیثیت سے گئے تھے تو خودکش حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہوگیا اور خود کو دوسرے کمرے میں دھماکے سے اْڑا دیا جہاں مولانا محمد خان شیرانی کے بجائے دوسرے مہمان موجود تھے اس دھماکے میں بھی کئی بے گناہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوکر جام شہادت نوش کرگئے،اس کے بعد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہ نما اور بلوچستان اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کو خانوزئی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے شہید کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس کے بعد بلوچستان کے ضلع تربت میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی راہ نما مولانا احتشام الحق ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو کر جام شہادت نوش کرگئے،تازہ ترین چھٹا واقعہ مستونگ کے قریب پیش آیا جہاں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ایک مدرسے میں دستاربندی کی تقریب کے بعد قافلے کی صورت میں نکلے تو کچھ ہی فاصلے پر موجود خودکش حملہ آور نے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اْڑادیا جس سے30 افراد شہید اور37 زخمی ہوگئے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے جمعیت علماء اسلام امن پسند سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ملک میں انارکی نہیں پھیلانا چاہتی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے باعث لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا اور ویسے بھی رمضان المبارک آرہا ہے اور لوگ رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے ہڑتال کی ضرورت نہیں۔آج دہشت گردی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج کریں اور یہ ثابت کردیں کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ احتجاجی دھرنے میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

Tags: layyah news
Previous Post

ڈیرہ غازی خان۔سنٹرآف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونیوالے ٹیسٹ میں میرٹ پر آنیوالے امیدواران نظر انداز ، لو میرٹ پر آنیوالوں کو ٹیسٹ میں شامل کر لیا گیا ، نظر انداز کیے جانیوالے امیدواران ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے

Next Post

PSP Million march: Police shell at protesters, Mustafa Kamal other leaders detained

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ(صبح پا کستان)جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قا فلہ پر حملہ اور شہید کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، احتجاجی دھرنا سے جمعیت علماء اسلام کے ضلع صدر مولانا ربنواز فاروقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین، قاری خالد محمود، قاری محمد رمضان،حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ،مولانا اصغر تمیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں بزدل دشمن معصوم لوگوں کی جان سے کھیل رہاہے ،ایسے لوگوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے،جبکہ ملک دشمن عناصر کی بڑھتی ہو ئی تخریبی کاروائیاں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے ہمارا حکو مت سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہو ئے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی ادروں کی کار کر دگی اور استعدادکو بڑھائیں، اسلام و ملک دشمن عناصر مساجد و مدارس اور علماء کو نشانہ بنا کر ملک میں غلبہ اسلام کی جدوجہد کو ناکام بنانا چاہتے ہیں مگر انہیں اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی۔مستونگ میں خودکش حملہ پْرانے سوالوں کو نئی زندگی دے گیایہ جمعیت علمائے اسلام پر چھٹا حملہ ہیپاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں جہاں اسکولوں کے معصوم بچوں، خواتین سمیت سیکیوریٹی فورسز کے نشانہ بنایا گیا وہیں سیاسی قائدین بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان، حاجی بشیر احمد بلور، اور ان کی جماعت کے سنیئر وزیر میاں افتخار کے صاحبزادے بھی اس دہشت گردی کی زد میں آئے۔ پیپلزپارٹی کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی شہادت کا رتبہ اسی دہشت گردی کے ہاتھوں پایا۔ بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین بھی دہشت کا نشانہ رہے۔23 اکتوبر2014ء کو کوئٹہ کے صادق شہید گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کے بعد جب جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان بلٹ پروف گاڑی میں جلسہ گاہ سے باہر آئے تو کچھ ہی فاصلے پر میکانگی روڈ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اْڑادیا جس میں جمعیت علماء اسلام کے سپاہ سالار سمیت متعدد شہید اور زخمی ہوئے تھے اس سے قبل ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے درمیان گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں اس وقت کے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اْڑانے کی کوشش کی گئی اس کے بعد پشین کے علاقے خوشاب خانوزئی میں مولانا محمد خان شیرانی جب جمعیت علماء اسلام کے ایک راہ نما کے گھر رات کو مہمان کی حیثیت سے گئے تھے تو خودکش حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہوگیا اور خود کو دوسرے کمرے میں دھماکے سے اْڑا دیا جہاں مولانا محمد خان شیرانی کے بجائے دوسرے مہمان موجود تھے اس دھماکے میں بھی کئی بے گناہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوکر جام شہادت نوش کرگئے،اس کے بعد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہ نما اور بلوچستان اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کو خانوزئی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے شہید کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس کے بعد بلوچستان کے ضلع تربت میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی راہ نما مولانا احتشام الحق ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو کر جام شہادت نوش کرگئے،تازہ ترین چھٹا واقعہ مستونگ کے قریب پیش آیا جہاں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ایک مدرسے میں دستاربندی کی تقریب کے بعد قافلے کی صورت میں نکلے تو کچھ ہی فاصلے پر موجود خودکش حملہ آور نے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اْڑادیا جس سے30 افراد شہید اور37 زخمی ہوگئے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے جمعیت علماء اسلام امن پسند سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ملک میں انارکی نہیں پھیلانا چاہتی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے باعث لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا اور ویسے بھی رمضان المبارک آرہا ہے اور لوگ رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے ہڑتال کی ضرورت نہیں۔آج دہشت گردی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج کریں اور یہ ثابت کردیں کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ احتجاجی دھرنے میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.