ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) سنٹرآف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونیوالے ٹیسٹ میں میرٹ پر آنیوالے امیدواران نظر انداز ، لو میرٹ پر آنیوالوں کو ٹیسٹ میں شامل کر لیا گیا ، نظر انداز کیے جانیوالے امیدواران ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1اساتذہ کی بھرتی کے لیے اخبار اشتہار آیا جس پر متعدد امیدواران نے درخواست گذاری لیکن سکول انتظامیہ کی طرف سے ان امیدوار ان کو نظر انداز کر دیا گیا جن کا میرٹ اچھا تھا جبکہ لو میرٹ پر آنیوالے امیدواران کو ٹیسٹ میں شامل کر لیا گیا جس پر نظر انداز ہونیوالے فراز احمد ، نوید جمال ، تنویر احمد ، علی طاہر ، سعید جنہوں نے ایم سی ایس فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا ہوا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کی پامالی کرنیوالوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ شیڈول جاری کرکے انہیں ٹیسٹ میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ میرٹ حوصلہ شکنی کے باعث ہمارا ملک روز بروز پستی کا شکار ہو رہا ہے میرٹ کو بحال کرتے ہوئے ہماری داد رسی کی جائے ۔