لیہ(صبح پا کستان)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیہ مسز خالدہ شاہین نے ایپکا ایجوکیشن ضلع لیہ کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں کلرک ہی محکمہ کا اصل کسٹوڈین ہوتاہے محکمہ کی کارکردگی ،نیک نامی شہرت کے بنانے بگاڑنے میں کلرک کا کردار اہم ترین ہے انہوں نے کہا کہ
محکمہ ایجوکیشن میں کلرکس کی پرموشن اور بعض اہلکاروں کے درمیان ترقی کے متنازعہ امور سمیت تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دفاتر کے سرکاری امور بروقت نمٹانے میں ریکارڈ کی بروقت دستیابی سے ہی ممکن ہے تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل لیہ ملک عمر علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں لوٹ مار اور میرٹ اساتذہ و معلمات کی تقرریاں ملازمین کے تبادلہ جات ،امتحانی مراکز سے بوٹی مافیا کا خاتمہ جیسے امور کا خاتمہ کیا گیا نومنتخب صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ ملک الہی بخش جوتہ نے ضلع لیہ میں کلرک برادری کے اتحاد اور جمہوری روایات کو صوبہ بھر میں ضلع لیہ کا مثالی تعارف قراردیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کلرک برادری محکمہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ سرکاری ملازمین کی پرموشن لسٹ آویزاں کی جائے اور آؤٹ آف میرٹ تبادلہ جات نہ کئے جائیں اور امید ظاہر کی کہ سابقپ دور کی طرح سربراہ ادارہ محکمہ تعلیم کا منصب ملازمین کو تقسیم کرو کی بنیاد پر استعمال نہیں ہوگا بلکہ سی ای او ایجوکیشن ادارہ کے سربراہ اور ماں باپ کی حیثیت سے تمام اہلکاروں سے میرٹ کی بیاد پر سلوک کریں گی۔،صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع لیہ کو صوبہ بھر میں ٹاپ پر لانے کیلئے کلرک برادری کسی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑے گی ،ضلعی صدر ایپکا لیہ راناافضل نے ایپکا کی تاریخی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا
کہ سرکاری ملازمین کی ملک گیر تنظیم ان کے جائز حقوق کیلئے سرگرم عمل ہے اور آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں ملازمین اپنے حقوق کیلئے دھرنا دیں گے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی تقریب میں نومنتخب جنرل سیکرٹری شیخ صابر مصطفیٰ ،سابق جنرل سیکرٹری حاجی ذیشان حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا تقریب میں ڈی او ایلیمنٹری مسز عذرا،ڈپٹی ڈی ای او مسز شاہینہ عزیز،نوراللہ بھٹی،فاروق خان،توکل حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر لیہ مسز خالدہ شاہین نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا بعدازاں شرکا تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر آفس،ضلع کونسل ،محکمہ صحت،میونسپل کمیٹی لیہ و دیگر دفاتر کے ایپکا عہدیداران سمیت ضلع بھر کی کلرک برادری نے شرکت کی۔نومنتخب صدر ملک الہی بخش جوتہ کی انجمن پٹواریان کے عہدیداران نے دستار بندی بھی کی