ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) کمشنر آفس ایپکا یونٹ کا تعزیتی اجلاس غلام یٰسین دستی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محمد اکرم وٹو ، ملک محمد اختر ، عبدالشکور لنڈ ، صدیق الرحمن لودھی ، غلام عباس ، محمد ارشاد ، مظہر علی شیرانی ، فیض محمد و دیگر عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں چوہدری محمد اکرم دگل مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ اور ورثان کو صبر و جمیل عطا کرے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









