لیہ ( صبح پا کستان ) آرپی او ڈیرہ غازیخان سہیل حبیب تاجک نے پولیس لائن اور دفتر پولیس کا...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) میں کرسچن کمیونٹی کے واحد گاؤں چکنمبر 270 TDA کے چرچ میں ڈسٹرکٹ کمیونٹی ممبر اندریاس...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) صوبائ وزیر برائے قدرتی آفات کا پولیس لائن کا دورہ ، ،مختلف پراجیکٹس کا معائنہ،پولیس کی...
Read moreDetailsکوٹ سلطان( صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد القیوم چو ہدری نے پہلی جماعت کی طا لبہ سے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب کا صاف پانی فراہمی نارتھ پراجیکٹ کے تحت ضلع لیہ کے تمام ویلجز میں کارپٹ...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)پسند کی شادی کرنے پر 14سالہ بہن کا زبردستی نکاح کرنے پر بچی کے والدین کا پریس کلب...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)غریب مزدور خاتون پر علاقہ نمبر دار اور اس کے بدمعاشوں کا تشدد،نمبر دار نے خاتون اور اسکے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )چوہدری فیاض احمد وڑائچ صوبائی صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب ایک روزہ دورے پر کل اتوار...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) پولیس اہلکاران کی ویلفئیر کیلئے ایک اور پراجیکٹ کا اضافہ ،پولیس لائن چوک پر...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر واجد علی شا ہ کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان ۔دستیاب وسائل کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنا پیشہ مسیحائی سے بددیانتی ہے۔انہوں نے یہ بات پنجاب ہیلتھ ریفارمز سروس پروگرام کے سلسلہ میں ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ بھٹی ،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،اسسٹنٹ کمشنر کوراڈی نیشن حافظ سلمان تنویر ،اے سی لیہ عابد کلیار،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،کوراڈی نیٹرآئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر عتیق الرحمان اور دیگر تمام متعلقہ ایم ایس اور ایم اوز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے بہتر علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے تاہم اس کے ثمرات سے عوام کو حقیقی معنوں میں مستفید کر نے کے لیے ایم ایس اور سینئر میڈیکل آفیسر کو دیانتداری سے فرائض سر انجام دینا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی موجود گی کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کو فعال رکھاجائے اور ٹی ایچ کیوسطح پر ایم ایس اور سینئر کنسلٹنٹ رات کے اوقات میں اسپتالوں کے روانڈ کا شیڈول بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی کے حامل ویکسی نیٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر کوارڈی نیشن حافظ سلمان تنویر نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ضلع بھر میں صحت ،سہولیات بارے بریفنگ دی ۔ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈی ایچ کیولیہ میں 29ہزار 176،چوبارہ میں 7ہزار 417،تھل ہسپتال میں 10ہزار 500کوٹ سلطان ہسپتال میں 14ہزار 689افراد کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیاکہ گزشتہ ماہ 46میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کی گئی ہے جبکہ انسداد ڈینگی مہم جاری ہے اور اس سلسلہ میں مختلف جگہوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس میں ٹی ایچ کیو کوٹ سلطان کے لیے ایکسرے اور الٹرا ساونڈ مشین کی خریداری کے لیے بھی ہدایت کی ۔
