لیہ ( صبح پا کستان ) پولیس اہلکاران کی ویلفئیر کیلئے ایک اور پراجیکٹ کا اضافہ ،پولیس لائن چوک پر پولیس رجمنٹل سٹور قائم ،ماتحت اہلکاران کیلئے خصوصی سبسڈی ، ویلفئیر اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو مزید توانا کرے گی ،رجمنٹل سٹور کو شہید کانسٹیبل کے نام سے منسوب کیا گیا ،جس کا جلد افتتاح شہید کی فیملی سے کرایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی طرف سے پولیس اہلکاران کی ویلفئیر کیلئے ایک نئے پراجیکٹ کا اضافہ کردیا گیا پولیس لائن چوک میں پولیس رجمنٹل سٹور قائم کر کے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں پرپولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی معیاری اشیاء مناسب دام پر فراہم کی جارہی ہیں ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ رجمنٹل سٹور پر ماتحت پولیس اہلکاران کو خصوصی سبسڈی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاران کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے جو کہ یقینااہلکاران کے جذبہ خدمت کو توانا اور مورال میں گراں قدراضافہ کا باعث بنتاہے جو پولیس کارکردگی میں بھی اضافہ کے باعث بنتاہے ڈی پی او لیہ کی طرف سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے پولیس رجمنٹل سٹورکو شہید کانسٹیبل سعید احمد کے نام سے منسوب کیا گیا جس کا افتتاح جلد شہید کی فیملی سے کرایا جائے گا
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









