• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کمیٹی کا اجلاس ، قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 33نئے منصوبوں کی منظوری

webmaster by webmaster
اکتوبر 21, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔	ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کمیٹی کا اجلاس ، قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 33نئے منصوبوں کی منظوری

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اپروول کمیٹی نے ڈیرہ و راجن پور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 33نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر مجموعی طو رپر دو کروڑ 47لاکھ 60ہزار روپے خرچ ہو ں گے . منظور ہونے والے منصوبوں میں پینے کے پانی کیلئے گہرے کنویں کی کھدائی ، زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے تالابوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی کے چھوٹے بڑے منصوبے شامل ہیں اس کے علاوہ دونوں اضلاع کے قبائلی عوام میں بجلی کے متبادل 351پچاس واٹ کے سولر سسٹم تقسیم کیے جائیں گے . اس بات کافیصلہ پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید کی زیر صدارت ہونے والے ٹی اے ڈی پی کے اجلاس میں کیاگیا جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازیخان جمیل احمد ، ایس ای پراجیکٹ سرکل انہار شیخ فضل کریم ، ریجنل جنرل منیجر این آر ایس پی عبدالرزاق شیرانی ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ملک ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد توصیف طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد عارف ، ایکسیئن اشفاق الرحمن ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر امجد حسین ، رسالدار بی ایم پی سردار شیر افگن گورچانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل روف ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ممتاز احمد کے علاوہ ایس این اے محمد یاسر بھٹی او ر ٹی اے ڈی پی کے دیگر افسران موجود تھے . پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رکے قبائلی علاقوں میں 196کلومیٹر طویل سات نئی پختہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جن میں سخی سرور تا رونگھن ، پہاڑ سر تا نیلخ تھوخ ، کھرڑ بزدار تا دربار پیر گانوں ہنگلوں کچھ ، سرتھوخ تا ٹھیکر ، سٹہ تا پھگلہ ، تھانہ کھنبی تا ماڑی اورماڑی تا کلچاس شامل ہیں . انہوں نے کہاکہ نئی سڑکوں کی جلد تعمیر کیلئے سروے اور تخمینہ لگانے کا کام جلد مکمل کر کے منظوری کیلئے سمری حکومت پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ٹرائیبل ایریا کی ترقی اور عوام کو ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کو شا ں ہے اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز نئے منصوبوں کی تشکیل و تعمیر کیلئے فراہم کیے جا رہے ہیں . انہوں نے ٹی اے ڈی پی افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر کے انہیں مقرر ہ مدت میں مکمل کیا جائے . تعمیراتی کمپنیاں افرادی قوت بڑھا کر منصوبوں کو دیئے گئے فریم ورک میں مکمل کریں تاہم منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مزید مہلت دی جائے گی . انہوں نے کہاکہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور دیئے گئے حکومتی ٹارگٹ کے سو فیصد حصول کیلئے دن رات محنت سے کام کریں . انہوں نے کہاکہ ٹرائیبل ایریا کے 675مردوخواتین کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کے تحت مختلف ہنر میں تربیت دینے کا کام دسمبر 2017تک مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے دونو ں اضلاع کے قبائلی علاقوں میں 25مختلف مقامات پر ٹریننگ سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں . اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں او رابتک حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈزکے استعمال کا جائزہ لیا گیا . بتایاگیا کہ دونو ں اضلاع کے ٹرائیبل ایریا میں زیر تعمیر 19میں سے
نو سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی جون 2018تک مکمل کر لی جائیں گی . اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 328میں سے 242سکیمیں مکمل ہو چکی ہ

Tags: dgkhan news
Previous Post

لیہ ۔پولیس لائن چوک پر شہید کانسٹیبل سعید احمد رجمنٹل سٹور قائم ، پولیس اہلکاران کو خصوصی سبسڈی ،افتتاح شہید کی فیملی سے کرایا جائے گا ۔کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

Next Post

لیہ .چوہدری فیاض احمد وڑائچ صوبائی صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب کل اتوار تین بجے دو پہر رواج ہو ٹل میں ورکرز کنو نشن سے خطاب کریں گے

Next Post
لیہ .چوہدری فیاض احمد وڑائچ  صوبائی  صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب کل اتوار  تین بجے دو پہر رواج ہو ٹل میں  ورکرز کنو نشن سے خطاب کریں گے

لیہ .چوہدری فیاض احمد وڑائچ صوبائی صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب کل اتوار تین بجے دو پہر رواج ہو ٹل میں ورکرز کنو نشن سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اپروول کمیٹی نے ڈیرہ و راجن پور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 33نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر مجموعی طو رپر دو کروڑ 47لاکھ 60ہزار روپے خرچ ہو ں گے . منظور ہونے والے منصوبوں میں پینے کے پانی کیلئے گہرے کنویں کی کھدائی ، زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے تالابوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی کے چھوٹے بڑے منصوبے شامل ہیں اس کے علاوہ دونوں اضلاع کے قبائلی عوام میں بجلی کے متبادل 351پچاس واٹ کے سولر سسٹم تقسیم کیے جائیں گے . اس بات کافیصلہ پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید کی زیر صدارت ہونے والے ٹی اے ڈی پی کے اجلاس میں کیاگیا جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازیخان جمیل احمد ، ایس ای پراجیکٹ سرکل انہار شیخ فضل کریم ، ریجنل جنرل منیجر این آر ایس پی عبدالرزاق شیرانی ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ملک ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد توصیف طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد عارف ، ایکسیئن اشفاق الرحمن ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر امجد حسین ، رسالدار بی ایم پی سردار شیر افگن گورچانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل روف ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ممتاز احمد کے علاوہ ایس این اے محمد یاسر بھٹی او ر ٹی اے ڈی پی کے دیگر افسران موجود تھے . پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رکے قبائلی علاقوں میں 196کلومیٹر طویل سات نئی پختہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جن میں سخی سرور تا رونگھن ، پہاڑ سر تا نیلخ تھوخ ، کھرڑ بزدار تا دربار پیر گانوں ہنگلوں کچھ ، سرتھوخ تا ٹھیکر ، سٹہ تا پھگلہ ، تھانہ کھنبی تا ماڑی اورماڑی تا کلچاس شامل ہیں . انہوں نے کہاکہ نئی سڑکوں کی جلد تعمیر کیلئے سروے اور تخمینہ لگانے کا کام جلد مکمل کر کے منظوری کیلئے سمری حکومت پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ٹرائیبل ایریا کی ترقی اور عوام کو ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کو شا ں ہے اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز نئے منصوبوں کی تشکیل و تعمیر کیلئے فراہم کیے جا رہے ہیں . انہوں نے ٹی اے ڈی پی افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر کے انہیں مقرر ہ مدت میں مکمل کیا جائے . تعمیراتی کمپنیاں افرادی قوت بڑھا کر منصوبوں کو دیئے گئے فریم ورک میں مکمل کریں تاہم منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مزید مہلت دی جائے گی . انہوں نے کہاکہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور دیئے گئے حکومتی ٹارگٹ کے سو فیصد حصول کیلئے دن رات محنت سے کام کریں . انہوں نے کہاکہ ٹرائیبل ایریا کے 675مردوخواتین کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کے تحت مختلف ہنر میں تربیت دینے کا کام دسمبر 2017تک مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے دونو ں اضلاع کے قبائلی علاقوں میں 25مختلف مقامات پر ٹریننگ سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں . اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں او رابتک حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈزکے استعمال کا جائزہ لیا گیا . بتایاگیا کہ دونو ں اضلاع کے ٹرائیبل ایریا میں زیر تعمیر 19میں سے نو سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی جون 2018تک مکمل کر لی جائیں گی . اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 328میں سے 242سکیمیں مکمل ہو چکی ہ

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.