لیہ ( صبح پا کستان ) آرپی او ڈیرہ غازیخان سہیل حبیب تاجک نے پولیس لائن اور دفتر پولیس کا وزٹ کیا ا س موقع پر ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک ،ا یس پی انویسٹی گیشن سجاد گجر بھی انکے ہمراہ تھے آرپی او نے مختلف برانچزجن میں کمپلینٹ سیل ،آئی ٹی لیب ،ڈرائیونگ لائسنس برانچ ،پولیس لائن سکول ،فائرنگ رینج ،پولیس کی ویلفئیر کیلئے قائم ڈیپا ر ٹمنٹل سٹور کا معائنہ اور برانچز کی کار کردگی کا جائزہ لیاڈی پی او لیہ نے کیے جانے والے اصلاحات واقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کیلئے پولیس لائن میں بنائی گئی فائرنگ رینج جو کہ شہید کانسٹیبل محمد اقبال اور پولیس ویلفئیر کیلئے قائم کیے گئے ڈیپارٹمنٹل سٹور کوشہید کانسٹیبل سعید احمد کے نام سے منسوب کر دیا گیا آر پی او ڈی آئی جی نے ربن کاٹ کر فائرنگ رینج اور ڈیپارٹمنٹل سٹور کا افتتاح کیا اس موقع پر آر پی اونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ پولیس کی کارکردگی ریجن بھر میں قابل ستائش ہے جس سے میر ے سمیت اعلی افسرا ن مطمئن ہیں بہترین کارکردگی پر ڈی پی او لیہ اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آر پی او نے کہا کہ لیہ پولیس میں کیے جانے والے اصلاحات و اقدامات دیگر اضلاع کیلئے قابل مثال ہیں ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا اثاثہ ہیں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گاریں بنانے کا سلسلہ انتہائی قابل فخر ہے جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات بھی خوش آئند ہیں ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پروفیشنل طریقہ سے نمٹا جارہاہے اور افسران بالا کی ہدایت و راہنمائی میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے غیر روائتی انداز میں کام کرتے ہوئے پولیس افسران واہلکاران جذبہ خدمت سے سر شار ہو کر فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ پولیس ورک میں بہتری لانے اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے آئی ٹی کے شعبہ کو بھر پور فروغ دیا جارہا ہے بعد ازاں آر پی او ڈیرہ اور ڈی آئی جی نے دفتر پولیس کے لان میں پودا لگایا ڈی پی او لیہ نے افسران کو لیہ آمد پر اعزازی شیلڈ اور سووینئیر پیش کیے