لیہ ( صبح پا کستان ) محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی ،فراڈ پر امیدوار گرفتار ،مقدمہ درج ،تفتیش جاری ،تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کی بھر تی کا عمل جاری ہے گزشتہ دن پہلے مرحلے میں امید واران کی فزیکل پیمائش کی گئی اور اس دوران فراڈ کے ذریعے بھرتی کے عمل میں شمولیت کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے امید وار محمد شفیق کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید وار محمد شفیق نے فزیکل پیمائش کے دوران بوگس سلپ پیش کرتے ہوئے بھرتی کے عمل میں شمولیت کی کوشش کی جس پر ملزم اور اسکے فراڈ میں شامل ملزم کے دیگر ساتھیوں راشد،غفار ،سرور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈی پی او نے کہا کہ بھرتی کی مکمل نظام شفاش ہے امید واران اپنی قابلیت پر یقین رکھیں اور کسی کے جھانسہ میں نہ آئیں میرٹ کی بنیاد پر امید واران کو بھرتی کیاجائے گا
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










