اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ،دفترخارجہ کے حکام نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکس ٹلرسن دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے،امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب کیساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے جبکہ دونوں ممالک میں سیکرٹری خارجہ سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔امریکا وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت کے دوران ملاقات میں امریکی نئی پالیسی اورافغانستان میں قیام امن کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ 8 روزہ دورے پر غیر ملکی دورے پر ہیں ،دورہ پاکستان کے بعد وہ بھارت جائیں گے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/24-Oct-2017/665340
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










