واہ کینٹ: پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ایک پلانٹ میں ہونے والے حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں 3 ملازم جاں بحق...
Read moreDetailsاسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او...
Read moreDetailsراجن پور ( صبح پا کستان )کرپشن کے خاتمے کے لئے کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔سائلین...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے...
Read moreDetailsاسلام آباد: پی ڈی ایم نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا اور حکومت...
Read moreDetailsلاہور۔ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لئے 12سو پولیس اہلکار ،3سو سپیشل...
Read moreDetailsکراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد پر انحصار نے ملک کمزور کردیا تاہم اب اللہ...
Read moreDetailsلاہور۔ ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک...
Read moreDetailsاسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپور ٹ16فروری سے منسوخ...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
۔تقریب میں پرچم کشائی کی گئی پولیس اورریسکیو1122کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑنے کہاکہ آج کا دن وطن عزیز کے ساتھ تجدیدعہدکادن ہے کہ جب ہمیں اپنے آباو اجداد کی انتھک قربانیوں کے بعد ایک آزاد وطن حاصل ہوااور اُن کی قربانیوں کویاد رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اور یہ آزاد پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہمیں اس آزادی کی قدرکرناہوگی اور آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو اپنی آنے والی نسلوں کو تک پہنچائیں گے اور لسانیت اور فرقہ پرستی سے نکل کر پاکستانی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ بہت درد ناک ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ ہمارے اسلاف نے خون کا دریا عبور کرکے پاکستان بنایا اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریاں بروقت اداکرتے ہوے اپنی تیز ترقی سے صف اول کی قوم بنیں اورملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی رضا نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آزاد وطن کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد نے جو لازوال قربانیاں دیں و رہتی دنیاتک تابناک مثال ہیں ان کی محنت وشاقہ کی بدولت ہی آزاد وطن حاصل ہوااس لیے آزادی حاصل کرنا اور اس کو برقرار رکھنا ایک جہدمسلسل کا نام ہے اور اس سلسلہ میں ہر شہری کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاوطن عزیز کے دفاع کے لئے پولیس فورس ہمہ وقت الرٹ ہے۔اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کے کونے کونے میں معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایاجانا پاکستانی قوم کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور یو م آزادی منانے کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔تقریب میں طلبہ نے تقاریر،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے جنہیں شرکاء کی جانب بے حدسراہاگیا اور ڈی پی ایس کی انتظامیہ کو شاباش دی گئی۔اس موقع پرشرکاء کو طلبہ کی طرف سے بنائی گئی پاکستانی ثقافت پر مبنی مصوری بھی دیکھائی گئی اور مصوری کے پوزیشن ہولڈرمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے آخرمیں پلانٹ فارپاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔
ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی
یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی کا پروگرام پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوا ۔ دن کا آغاز نماز فجر، قرآن خوانی سے ہوا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ جیل بلڈنگ کو برقی قمقموں، پاکستانی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیااور تقریب منعقد کی گئی۔ دوران تقریب اندرون و بیرون جیل سیکورٹی کا خاص اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔تمام ملازمین و آفیسران پاکستانی جھنڈے کا بیج لگا کر ڈیوٹی پر آئے۔جشن آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا تھے۔
مہمان خصوصی نے دوران تقریب بسلسلہ جشن آزادی اسیران کو یکجہتی وحب الوطنی کا پیغام دیا۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور قیدیوں کے دلوں میں ملک سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیاگیا۔تقریب میں ملک وقوم کی سلامتی کے خصوصی دعائیں کی گئیں، کیک کاٹا گیا اور اسیران میں مٹھائی اور فروٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی،ڈسٹرکٹ آفیسرماری سٹوپس نویدظفر سمراء،واحدبخش باروی ویگرموجودتھے
ضلع لیہ میں یوم آزای اور یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے اور سادگی سے منایاگیا
ضلع لیہ میں یوم آزای اور یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے اور سادگی سے منایاگیا۔ضلع بھرمیں سرکاری و پرائیوٹ عمارتوں کو قومی پرچموں اور کشمیر کے پرچم سے سجایاگیاتھا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لیہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مریضوں میں پھل و مٹھائی تقسیم کی گئی۔
مریضوں میں اسسٹنٹ کمشنرنیا زاحمدمغل،ایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹررمضان سمراء،واحدبخش باروی نے پھل و مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر ہسپتال میں جشن آزای کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء نے پودا بھی لگایا۔اسی طرح ٹی ایچ کیو تھل ہسپتال لیہ میں چودہ اگست کے حوالے سے آزادی کیک کاٹا گیا. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام محی الدین, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد محمود, فنانس اینڈ بجٹ آ فیسر ملک محمد رمضان, ایڈمن آفیسر منان فراز, ڈاکٹرز, ایڈمنسٹر یشن سٹاف نرسز اور دیگر عملہ موجودتھے۔تحصیل چوبارہ میں اسسٹنٹ کمشنر سلیمان احمدلون نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول چوبارہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورطالبات کو آزادی کے پس منظر سے آگاہ کیا۔تقریب میں طالبات اور اساتذہ موجودتھیں۔ضلع بھرمیں جشن آزادی کی تقریبات مختلف سرکاری،دینی،پرائیویٹ ادروں کی طرف سے چوک اعظم،فتح پور،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں بھی منعقدہوئیں۔تقریبات میں وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔