ڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،قیصر عباس،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،اسد
چانڈیہ،اسد علی،پولیس،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ریسکیو سمیت تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے،
ملک دشمن عناصر کے عزائم اور ہمسایہ ملک افغانستان کی صورتحال کے باعث ہ میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے،پر امن رہنے کے لیے ہ میں تازہ ترین حقائق سے باخبر رہنا ہوگا،سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پولیس،سکیورٹی ایجنسیوں اور ریسکیو1122کا کردار بہت اہم ہوتا ہے،دکھ، تکلیف میں مبتلا شہریوں کی روداد سن لی جائے تو آدھے مسائل حل ہو جاتے ہیں ،فراءض سے کوتاہی ہرگز قبول نہیں ،محنت سے کیا جانیوالا کام عبادت میں شمار ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کی کوآرڈی نیشن اور بہتر ورکنگ سے مطمئن ہوں ،محرم الحرام کی تیاریاں مکمل ہیں اور ہم کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
،افغانستان ایشو پر ہماری حکومت اصولی موقف اپنائے ہوئے ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے صوبائی وزیر آبپاشی کو محرم الحرام کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قیام امن اور فراءض ادائیگی بارے تمام محکمے اپنے منظم پلان پر عمل پیرا ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز قائم اور رابطوں کو منظم بنایا گیا ہے،جلوسوں ،مجالس کے روٹس کی صفائی و ستھرائی کے ساتھ چھڑکاؤ بھی جاری ہے،سٹریٹ لاءٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہیں ،بھرپور سکیورٹی کے لیے تمام ایجنسیاں متحرک ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے جنریٹر کے انتظامات مکمل ہیں ،عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے انتظامات فائنل ہیں ،ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کئے گئے ہیں ،ریسکیو،طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ ہیں ،عاشورہ پر موبائل فسٹ ایڈ ٹی میں بھی متحرک ہونگی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں کئے گئے انتظامات،افسروں نے ورکنگ پلان بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی