لاہور۔ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا۔حکومت پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی عائد کی ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا نے بھی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Source:
https://dailypakistan.com.pk/