کالج میگزین’’تھل‘‘ کا سفر تحریر :۔ رانا عبدالرب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی عمر جتنی لمبی ہے لگ بھگ اتنی...
Read moreDetailsچا ئلڈ لیبر ایکٹ کے تحت الحیدری بھٹہ خشت مالک کے خلاف پرچہ درج لیہ( صبح پا کستان ) چائلڈ...
Read moreDetailsکوٹ مٹھن. عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کوٹ مٹھن(ما نیٹرنگ ڈیسک)برصغیر...
Read moreDetailsگورنر پنجاب سے راءے غلام عباس بھٹی کی ملاقات ۔ دورہ لیہ کی دعوت لیہ (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب محمد...
Read moreDetailsتفریحی پارکس کے نام پر کروڑوں کی خردبرد کا انکشاف لیہ (رانا عبدالرب سے) فاریسٹ تفریحی پارکس کے نام پر...
Read moreDetailsتعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کی احتجاجی ریلی لیہ(رانا عبد الرب سے )تعلیمی اداروں کی نجکاری پر اساتذہ...
Read moreDetailsپنجاب میں بھٹہ خشت پر کم عمر بچوں سے مشقت لینا سنگین جرم قرار لیہ (ما نیٹرننگ ڈیسک )وزیر اعلی...
Read moreDetailsبنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماءوں کی پھا نسیوں کے خاف احتجاجی ریلی لیہ (صبح پا کستان )بنگلہ دیش...
Read moreDetailsفسٹ ڈی سی او ہا کی ٹو رنا منٹ کے فائنل مقابلوں کے بعد تقریب تقسیم انعاما ت لیہ (صبح...
Read moreDetailsنجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کی مذمت کوٹ سلطان (صبح پاکستان) نجی ٹی وی...
Read moreDetailsلاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails مطالبات تسلیم ہونے پر کلرکوں کا جشن ،وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ
لیہ(صبح پا کستان)مطالبات تسلیم ہونے پر کلرکوں کا لیہ میں جشن، صوبائی قیادت کی شرکت، وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا۔کلرک برادری کا سکیل اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظور پر گزشتہ روز ایپکا کے زیر اہتمام لیہ میں جشن منایا گیا جس میں ضلع بھر سے کلرکوں نے شرکت کی۔ مطالبات تسلیم ہونے کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں صوبائی صدر ایپکا چوہدری محمد ارشاد، صوبائی جنرل سیکرٹر ی فخر الزاماں سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایپکا کارکنان نے صوبائی رہنماؤں کا اونٹوں کے ہمراہ شاندار استقبال کیا اور صوبائی جنرل سیکرٹری فخر الزاماں کو اونٹ پر بٹھا کر جشن منایا ۔ جشن میں شرکت کرنے والے کلرکوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا اوررہنماؤں پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔ صوبائی نائب صدر پیر ا میڈیکل سٹا ف ایسوسی ایشن محمد ایوب انصاری نے ایپکا رہنماؤں کو ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔ ایپکا کے جشن کے حوالے سے فیملی پارک میں پر وگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں سے صوبائی رہنماؤں کے علاوہ ضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل، ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب ساجد، جام اللہ نواز کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبات تسلیم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایپکا کی مرکزی قیادت کو مطالبات کے حق میں سر دھڑ کی بازی لگانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلر ک حاجی محمد ارشاد، فخرالزاماں کی قیادت میں متفق ہیں ۔ کلرکوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ جشن میں شرکت کر کے پروگرام کو خوب رونق بخشی۔
رپورٹ ۔ زاہد سر فراز واندر پریس رپورٹر