کنٹونمنٹ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام’’سوائن فلو سے بچاؤ آ گہی مہم کا آ غاز
ملتان( صبح پا کستان )ہیلپرز بزنس کونسل اور کنٹونمنٹ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام’’سوائن فلو سے بچاؤ‘‘ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے دوران قائداعظم شاپنگ سنٹر ، غنی بخاری روڈاور جامع مسجد روڈ کینٹ کے تجارتی ورہائشی علاقوں میں کینٹ کے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل(حکومت پاکستان) ثاقف راحیل خان، سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ وچےئرمین ہیلپرز بزنس کونسل حاجی فضل حسین، چیف کوارڈی نیٹر غضنفر ملک، صدر شیخ اقبال حسین، چیف آرگنائزرمعظم وحید خواجہ، کلب عابد خان، رانا مبشر رئیس، خواجہ دلشاد احمد، رانا مقصود احمد اور مختیاراحمد بھٹی ہے کہ سوائن فلو سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر احتیار کرنے کی ضرورت ہے اردگر د کے ماحول گھر، محلے، تجارتی مراکز میں صحت وصفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ موسمی اثرات کی وجہ سے وائیرل فلو قابل علاج اور ادویات بہ آسانی دستیاب ہیں اس ضمن میں غفلت یا لاپرواہی کی بجائے معالج سے فوری رجوع کریں۔ صحتمند معاشرے کی تشکیل اور سوسائٹی کو ہر سطح پر باشعور کرنا ہمارا قومی وملی فریضہ ہے۔ آگاہی مہم کے دوران سوائن فلو/وائیرل فلو اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے معلوماتی پمفلٹ شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








