۔سسر نے داماد پر گولی چلا دی ، محمد بخش شدید زخمی،ملزم اللہ بخش فرار لیہ(صبح پا کستان)مشترکہ رقبہ سے...
Read moreDetailsنواز شریف دہشت گردوں اور عمران خان چوہوں کا خاتمہ کر رہے ہیں: پرویز رشید اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی...
Read moreDetailsلہو لہولہان لاہور خضرکلاسرا لاہور کے گلشن اقبال پارک میں 72معصوم بچوں ،عورتوں اوردیگر افرادکی خودکش حملہ کے نتیجہ میں...
Read moreDetailsخلاف ضا بطہ نو تعمیر ہسپتال بلڈنگ ہینڈ اوور ، ایم پی اے قیصر مگسی نے نو ٹس لے لیا...
Read moreDetails۔کھیلو ں کے فروغ کے لئے ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد کی خد ما ت کو ہمیشہ یاد...
Read moreDetailsجما عت پنجم و ہشتم سالا نہ نتا ئج ، ضلع نے پنجا ب بھر میں مجمو عی طور پر...
Read moreDetailsگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے محمدعماراحمد یہ دل وجان سے عزیز پاکستان، بننے سے پہلے ہی خون کاپیاسا...
Read moreDetailsانسداد ڈینگی مہم ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک و سیمینار لیہ (صبح پا کستان ) انسداد ڈینگی کے لئے...
Read moreDetailsساجھے کی ہانڈی عفت مثل مشہور ہے کہ ساجھے کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹتی ہے۔ایسا ہی کچھ ایم کیو...
Read moreDetailsمرکزی انجمن تاجرن کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹوں کی قرعہ انداز ی کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان)...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails چائلڈ لیبر ، مزدور بچے اسکول کی بجائے بھٹہ مزدوری پر مجبور
لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ نہ ہو سکا، متعد د بچے تاحال سکول جانے کی بجائے بھٹوں پر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، حکومتی رپورٹوں کے مطابق باسٹھ ہزار سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، بھٹہ مالکان کا پوری مزدوری ادانہ کرنے کے خلاف بھٹہ لیبر کا احتجاج۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کے بعد بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے اقدامات کئے گئے مگر تاحال ضلع لیہ کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی بڑی تعداد سکول جانے کی بجائے مشقت کر نے پر مجبور ہے۔ بھٹوں پر کام کرنے والے ننھے منھے بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے حکومت نے ابتدائی دنوں میں تو زور شور سے کام کیا مگر نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر نہ تو بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم پر ضلعی انتظامیہ توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ جمن شاہ، لیہ شہر میں واقع بودلہ بھٹہ پر کام کرنے والے بچوں نے بتایا کہ ان کا والد غریب ہے جس نے ادھار پر بھٹہ مالک سے پیسے لئے جس کے بدلت ہمیں مہینوں سے جبری مشقت کرائی جارہی ہے۔ بچوں نے بتایا کہ ان کو مزدوری کے پیسے بھی پورے نہیں دیئے جاتے بلکہ بھٹہ مالک مزدوری مانگنے پر اذیت کا نشانہ بناتا ہے۔ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن یسین چشتی کے مطابق تاحال باسٹھ ہزار سے زائد بچے جو مختلف ورکشاپوں، بھٹوں، حماموں و دیگر مزدوری کے کام کرتے ہیں وہ سکولوں سے باہر ہیں۔ بھٹوں پر کام کرنے والی لیبر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بھٹہ مالکان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی پشت پناہی پر مقررہ کردہ دیہاڑی بھی نہیں دے رہے بلکہ ہمیں شکایت کرنے پر کارروائی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔بھٹہ مزدور وں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو پوری مزدوری دلوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر پریس رپورٹر