• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ساجھے کی ہانڈی …. عفت

webmaster by webmaster
مارچ 31, 2016
in First Page, کالم
0
سفرِ ِ جدوجہد   …… عفت
ساجھے کی ہانڈی
عفت
attachmentمثل مشہور ہے کہ ساجھے کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹتی ہے۔ایسا ہی کچھ ایم کیو ایم کی ہانڈی کا حال نظر آیا ۔مصطفی کمال اور الطاف بھائی اب کبھی ہم میں تم میں بھی پیار تھا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو کی تفسیر نظر آتے ہیں ۔اب ہوا یوں کہ کافی عرصہ اکھٹی پکنے والی ہانڈی میں موجود باسی کڑھی کو بالآخر ابال آیا اور کس طرح آیا یہ بھی ایک داستاںِ غم ہے کہ کہاں شروع کہاں ختم ۔
مصطفی کمال کرا چی کے ناظم کی حیثیت سے کراچی کے لوگوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں انہوں نے

اپنی کارکردگی سے کراچی کا نقشہ بدل ڈالا ۔انہوں نے ایم قیو ایم اس وقت چھوڑی جب وہ سیئنٹر تھے ۔اب انہوں نے اسی ہانڈی میں ایسی مین میخ نکالی کہ ہر کیمرے کی آنکھ ان کی طرف ہو گئی ۔اور وہ بھی اب خوب شکایت کر رہے کہ نمک کم تھا مرچیں زیادہ یھیں اور یہ سن کر بہتوں کو مرچیں لگ گئیں ۔جب کہ مصطفی کمال نے اپنا چولہا چوکا الگ کر کے ایک نئی ہانڈی بنانے کی ٹھانی ۔اور اس کو کچھ سجھائی نہ دینے پہ اس کا نام ( پاک سر زمین پارٹی )رکھ دیا۔اور اس کی افتتاحی تقریب میں کہا میرے لیے کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں اور نہ ہی کوئی باغی یا وفادار ہے ،سب کو پارٹی میں شرکت کی آفر ہے ۔ایم کیو ایم کو اللہ ہدایت دے۔باغی کا سن کر ہمیں ایک سر دھنتا جوشیلا باغی یاد آگیا جس نے باغی ہوں میں باغی ہوں کا نعرہ لگایا تھا ۔اور جلد ہی باغی کی باغیانہ طبیعت نے جوش مارا اور وہ باغی در باغی ہو گئے۔اب جن پہ الزامات کی بارش ہوئی وہ بھلا چپ کیسے رہ سکتے تھے انہوں نے بھی جوش ِ خطابت کے جوہر دکھائے ۔ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ؛مصطفی کمال کے ایم کیو ایم پہ الزامات بے بنیاد ہیں یہ سب ڈرامہ اورسکرپٹ کا حصہ ہیں۔ سندھ اسمبلی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے مطابق نا معلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بھی بن رہی ہیں ۔مصفی کمال کا ہوم ورک اچھا نہیں ایسے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں ۔
جب کہ قائد الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہروں کے موقع پر مئیر وسیم اختر نے کہا ایم کیو ایم کے خلاف یہ کوئی نیا تماشا نہیں ۔لیبارٹری پرانی اور کردار نئے ہیں ۔قیادت کے پیچھے ساری قوم متحد ہے ،ماضی میں بھی پروپیگنڈا اور سازشیں چلتی رہیں ہیں ۔گویا ہم اس کے عادی ہیں اور ایسی باتوں پہ نو پرابلم کہہ کر گذر جانے والے۔جبکہ حکومت نے اس پہ سیانا پن دکھایا اور اپنے مختلف ارکان اور ترجمانوں کومصطفی کمال کے بیانات پہ تبصرہ کرنے سے روک دیا اور باہمی مشاورت کے بعدکوئی موقف اختیار کرنے کا کہا۔چوہدری نثار جنہیں مسلم لیگ (ن)کادماغ اور حکمتِ عملی کا ماہر کہا جاتا ہے۔وہ اس صورتحال سے کافی پریشان ہیں ۔اب دیکھیں ہر کوئی اپنی اپنی ہانڈی میں کیا کیا پکاتا ہے ۔
یہ تو ہوئی ملکی ہانڈی کی بات اب زرا گھر کی ہانڈی پہ آجائیں ۔جس طرح روز ایک جیسی سبزیوں کو کھا کھا کر ہم تنگ آجاتے اس طرح عوام بھی اب نکو نک ہوئی پڑی ہے ۔لاہور میں ہونے والے دھماکے نے پھر ایک مرتبہ کئی ماؤں سے ان کے جگر گوشے چھین لیے ۔وزیر اعظم نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ۔ان کا خطاب قوم کو خاطر خواہ تسلی وتشفی نہ دے سکا ۔شاید قوم ایسی قربانیاں دینے کی عادی ہو چکی ہے ۔مگر دکھ ہے تو اس بات کا کہ دشمن ہمارے مستقبل پہ پلٹ پلٹ کر وار کرتا ہے شاید وہ ہماری کمزوری جان گیا ہے ۔پھول سے وہ بچے جنہیں ابھی کئی بہاریں دیکھنی تھیں بے موسمی خزاں کی نظر ہو گئے۔ہمارے لفظ ان کے دکھ کا مداوا نہیں کر سکتے ۔تھوڑی دیر کے لیے رک جائیں اور سوچیںآخر یہ کس بات کی آزمائش ہے کہیں یہ ننھے پھول ہمارے بوئے ببولوں کی آبیاری اپنے خون سے کر کے ان میں پھول کھلانے کے آرزومند تو نہیں ؟؟شاید ایسا ہی ہے ۔
Tags: urdu column by iffat
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔ مرکزی انجمن تاجرن کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹوں کی قرعہ انداز ی

Next Post

لیہ ۔ انسداد ڈینگی مہم ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک و سیمینار

Next Post

لیہ ۔ انسداد ڈینگی مہم ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک و سیمینار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
ساجھے کی ہانڈی عفت attachmentمثل مشہور ہے کہ ساجھے کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹتی ہے۔ایسا ہی کچھ ایم کیو ایم کی ہانڈی کا حال نظر آیا ۔مصطفی کمال اور الطاف بھائی اب کبھی ہم میں تم میں بھی پیار تھا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو کی تفسیر نظر آتے ہیں ۔اب ہوا یوں کہ کافی عرصہ اکھٹی پکنے والی ہانڈی میں موجود باسی کڑھی کو بالآخر ابال آیا اور کس طرح آیا یہ بھی ایک داستاںِ غم ہے کہ کہاں شروع کہاں ختم ۔ مصطفی کمال کرا چی کے ناظم کی حیثیت سے کراچی کے لوگوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں انہوں نے
اپنی کارکردگی سے کراچی کا نقشہ بدل ڈالا ۔انہوں نے ایم قیو ایم اس وقت چھوڑی جب وہ سیئنٹر تھے ۔اب انہوں نے اسی ہانڈی میں ایسی مین میخ نکالی کہ ہر کیمرے کی آنکھ ان کی طرف ہو گئی ۔اور وہ بھی اب خوب شکایت کر رہے کہ نمک کم تھا مرچیں زیادہ یھیں اور یہ سن کر بہتوں کو مرچیں لگ گئیں ۔جب کہ مصطفی کمال نے اپنا چولہا چوکا الگ کر کے ایک نئی ہانڈی بنانے کی ٹھانی ۔اور اس کو کچھ سجھائی نہ دینے پہ اس کا نام ( پاک سر زمین پارٹی )رکھ دیا۔اور اس کی افتتاحی تقریب میں کہا میرے لیے کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں اور نہ ہی کوئی باغی یا وفادار ہے ،سب کو پارٹی میں شرکت کی آفر ہے ۔ایم کیو ایم کو اللہ ہدایت دے۔باغی کا سن کر ہمیں ایک سر دھنتا جوشیلا باغی یاد آگیا جس نے باغی ہوں میں باغی ہوں کا نعرہ لگایا تھا ۔اور جلد ہی باغی کی باغیانہ طبیعت نے جوش مارا اور وہ باغی در باغی ہو گئے۔اب جن پہ الزامات کی بارش ہوئی وہ بھلا چپ کیسے رہ سکتے تھے انہوں نے بھی جوش ِ خطابت کے جوہر دکھائے ۔ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ؛مصطفی کمال کے ایم کیو ایم پہ الزامات بے بنیاد ہیں یہ سب ڈرامہ اورسکرپٹ کا حصہ ہیں۔ سندھ اسمبلی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے مطابق نا معلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بھی بن رہی ہیں ۔مصفی کمال کا ہوم ورک اچھا نہیں ایسے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں ۔ جب کہ قائد الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہروں کے موقع پر مئیر وسیم اختر نے کہا ایم کیو ایم کے خلاف یہ کوئی نیا تماشا نہیں ۔لیبارٹری پرانی اور کردار نئے ہیں ۔قیادت کے پیچھے ساری قوم متحد ہے ،ماضی میں بھی پروپیگنڈا اور سازشیں چلتی رہیں ہیں ۔گویا ہم اس کے عادی ہیں اور ایسی باتوں پہ نو پرابلم کہہ کر گذر جانے والے۔جبکہ حکومت نے اس پہ سیانا پن دکھایا اور اپنے مختلف ارکان اور ترجمانوں کومصطفی کمال کے بیانات پہ تبصرہ کرنے سے روک دیا اور باہمی مشاورت کے بعدکوئی موقف اختیار کرنے کا کہا۔چوہدری نثار جنہیں مسلم لیگ (ن)کادماغ اور حکمتِ عملی کا ماہر کہا جاتا ہے۔وہ اس صورتحال سے کافی پریشان ہیں ۔اب دیکھیں ہر کوئی اپنی اپنی ہانڈی میں کیا کیا پکاتا ہے ۔ یہ تو ہوئی ملکی ہانڈی کی بات اب زرا گھر کی ہانڈی پہ آجائیں ۔جس طرح روز ایک جیسی سبزیوں کو کھا کھا کر ہم تنگ آجاتے اس طرح عوام بھی اب نکو نک ہوئی پڑی ہے ۔لاہور میں ہونے والے دھماکے نے پھر ایک مرتبہ کئی ماؤں سے ان کے جگر گوشے چھین لیے ۔وزیر اعظم نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ۔ان کا خطاب قوم کو خاطر خواہ تسلی وتشفی نہ دے سکا ۔شاید قوم ایسی قربانیاں دینے کی عادی ہو چکی ہے ۔مگر دکھ ہے تو اس بات کا کہ دشمن ہمارے مستقبل پہ پلٹ پلٹ کر وار کرتا ہے شاید وہ ہماری کمزوری جان گیا ہے ۔پھول سے وہ بچے جنہیں ابھی کئی بہاریں دیکھنی تھیں بے موسمی خزاں کی نظر ہو گئے۔ہمارے لفظ ان کے دکھ کا مداوا نہیں کر سکتے ۔تھوڑی دیر کے لیے رک جائیں اور سوچیںآخر یہ کس بات کی آزمائش ہے کہیں یہ ننھے پھول ہمارے بوئے ببولوں کی آبیاری اپنے خون سے کر کے ان میں پھول کھلانے کے آرزومند تو نہیں ؟؟شاید ایسا ہی ہے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.