نماز جنازہ کل جمعہ کے دن دس بجے بھکر میں ادا کی جائے گی تین ہزار کے قریب گیت لکھے...
Read moreDetailsلاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )پنجاب کے سرکاری محکموں میں ترقیاتی بجٹ کافقدان،رواں سال میں 14ارب کے منصوبے بجٹ جاری نہ ہونے پرشروع...
Read moreDetailsمیاں محمد سلیم کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چئیر مین منتخب چوک اعظم (صبح پا کستان) میاں محمد سلیم کمیونٹی ڈویلپمنٹ...
Read moreDetailsصوبائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مہر اعجاز اچلانہ نو منتخب صدر ملک مظفر دھول سمیت عہدیداران سے حلف لیں گے لیہ...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہا ہے کہ ضلع کو نسل لیہ کے...
Read moreDetailsگذ شتہ چند ہفتوں سے یوں تو پورے پنجاب خصو صا لا ہور میں لاء اینڈ آ رڈر کی حالت...
Read moreDetailsمسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین ضلع کو نسل کے لئے ملک عمر علی اولکھ امیدوار کنفرم مسلم لیگ...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )ڈائریکٹڑ جزل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین شاہ اور سید گلزار حسین شاہ کو نسلر کے...
Read moreDetailsملتان ( صبح پا کستان) قومی امن کمیٹی پاکستان ، ہیلپرز بزنس کونسل اور ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)صوبا ئی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلا نہ 8دسمبر کودوپہر 2بجے بکھری احمد خان کا دورہ...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
لیہ(صبح پا کستان)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ کا دریائی کٹاو سے متاثرہ علاقے بکھری احمد خان و لولانچ نشیب کا دورہ ،280متاثرین میں خیمے و فوڈ ہیمپرتقسیم ،بکھری احمد خان پر جاری حفاظتی بند کی تعمیر کا معائنہ ۔دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے مزمل بشیر ،ایکسین انہار مہر ریاض حسین ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی،اے سی لیہ حافظ محمد سلیمان ،سردار حسیب خان گرمانی ،میاں عبدالستار ،ڈاکٹر مزمل کریم ،عابد فاروقی ،عتیق احمد ،معززین علاقہ و متاثرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوے کہاکہ دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے ماڈل سٹڈی کے تحت تجویز کردہ پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجاے گا۔انہوں نے مزید کہا قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جاسکتاتاہم پنجاب حکومت نقصان کو کم کرنے اور متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے تمام وسائل برو ے کار لارہی ہیں اور نشیبی علاقوں میں دریائی کٹاو سے متاثرہ خاندانوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گااور ان کی مکمل بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں منسٹر نہیں بلکہ خادم بن کر آئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کی صورت میں حکومت پنجاب کی طرف سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے وسائل استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔انہوں نے گزشتہ روز طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں صوبے بھر کے ڈی سی اوز کو متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے اظہار افسوس او ر ہرممکن تعاون کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے بکھری احمد خان میں دریائی کٹاو سے متاثرہ ایک سو ،جبکہ لوہانچ نشیب میں 180خاندانوں میں خیمے اور فوڈ ہیمپر تقسیم کیے اور لوہانچ نشیب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک بوٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔
