لاہور. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے جاں...
Read moreDetailsاسلام آباد . پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا...
Read moreDetailsلیہ وکلا برادری کی گندم خریداری نہ ہونے پر احتجاجی ریلی وکلا نے ڈی جی ایم پاسکو آفس کا گھیراؤ...
Read moreDetailsلیہ .(صبح پا کستان )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان شہزاد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا...
Read moreDetailsلاہور . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی ہے۔ جاتی امراء میں...
Read moreDetailsاسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور...
Read moreDetailsلیہ، ( صبح پا کستان ) امیرہ بیدار نے ڈپٹی کمشنر لیہ کا چارج سنبھال لیا۔ انہیں لیہ کی پہلی...
Read moreDetailsلاہور . امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو چار دن کا الٹی...
Read moreDetailsاسلام آباد . پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند پر روانہ ہو گیا،پاکستان چاند کے مدار میں...
Read moreDetailsلاہور . پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ 21 تاریخ...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان):ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی تکمیل کیلئے ایک اور سپورٹس کمپلیکس بنے گا، ڈویژنل پبلک سکول و کالج اور پانچوں اضلاع کے منتخب 22سرکاری سکولوں کے گراونڈز کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیاگیاہے. اس حوالے سے کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے خصوصی شرکت کی جبکہ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ،اے ڈی سی جی قدسیہ ناز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن چوہدری،اے سی صدر تیمور عثمان،چیف آفیسرز جواد الحسن گوندل، ڈی او ماحولیات اشفاق حسین،سی ای او ایجوکیشن ملک محمد عامر،ڈی ایس او رابعہ بتول،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پی ایم او کے محمد مدنی،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ایکسئین بلڈنگز اور دیگر افسران شریک تھے۔. کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ایک اور سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا جس میں کرکٹ،ہاکی،فٹ بال،والی بال،اوپن جم،لیڈیز جم،جوگنگ ٹریک،پویلین اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔50 کنال رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس میں ٹی ایس او آفس،پبلک ٹوائلٹس بھی بنیں گے۔ منصوبہ پر دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ایس اور ڈویژن کے 22 سرکاری سکولوں کے گراؤنڈز کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔سکولوں میں کرکٹ ارینا،فٹسال،فٹ بال اور والی بال کورٹ کے علاوہ اوپن بیڈ منٹن کی سہولیات میسر ہوں گی۔15 کے وی کا سولر پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔سکول اوقات میں طلباء اور دیگر وقت میں مرد و خواتین کو سپورٹس کی سہولیات میسر ہوں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کی سہولیات فراہم کرکے منشیات اور دیگر جرائم سے بچا یاجاسکتا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کچھ گراؤنڈز اپنے ذمہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر مخیر حضرات سے بھی تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے۔