مریضوں کو علاج معالجہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، ڈی سی او رانا گلزار احمد
مریضوں کو علاج معالجہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، ڈی سی او ...
مریضوں کو علاج معالجہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، ڈی سی او ...
ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ کھیل کا گراؤنڈ مہیا کرنے کا وعدہ پورا کریں ،عوامی مطا لبہ کوٹ سلطان ...
کوٹ سلطان پو لیس نے بے گناہ ٹریکٹر ڈرائیوررسیوں سے باندھ کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا لیہ(مہر زاہد سر ...
پٹواریوں کی ہڑتال ختم لیہ (صبح پا کستان) اسسٹنٹ کمشنر کی مداخلت پر پٹواریوں نے ضلع لیہ میں ہڑتال ختم ...
ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان کے رویہ کے خلاف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا اعلان ...
موٹر سائیکل اونٹ ریڑھے میں جا لگنے سے نوجوان جاں بحق کوٹ سلطان (فہیم ملک سے ) موٹر سائیکل اونٹ ...
آئل ٹینکر اور سوزو کی مہران میں ٹکر ، کار سوار محفوظ کو ٹ سلطان (صبح پا کستان)آئل ٹینکر کی ...
الخدمت گروپ کے امیدواران برائے انجمن تاجران کی نامزدگی کا اعلان کوٹ سلطان (صبح پا کستان) الخدمت گروپ کے امیدواران ...
وطن واپسی پرپریس کلب کے نو منتخب عہد یداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا ۔ایم این اے ...
منشیات فروش غلام شبیر عرف مٹھو گرفتار ،34کپیاں دیسی شراب برآمد کوٹ سلطان (صبح پا کستان) مشہور زمانہ منشیات فروش ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsمریضوں کو علاج معالجہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، ڈی سی او رانا گلزار احمد
کوٹ سلطان (صبح پا کستان )ڈی سی او لیہ کا ای ڈی او ہیلتھ کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کوٹ سلطان کا اچانک دورہ ،ہسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ،سٹور ز میں موجود آلات کو فوری استعمال میں لانے کی ہدایات ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ کے ہمراہ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا دورہ کیا جہاں پر بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر اظہار براہمی کرتے ہوئے انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ لیہ کو موقع پر ہدایات جاری کیں انہوں نے ہسپتال کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹر تفسیر کو ڈی ایم ایس بنانے کے احکامات بھی جاری کیے اور اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کامعائنہ بھی کیا اور سٹور روم کو لگے تالوں کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں موجود سامان کی تحقیقات کر کے فوری استعمال میں لانے کی ہدایات بھی جاری کیں بعد ازاں انہوں نے مریضوں سے فرداََفرداََ ملاقات کی اور مریضوں نے علاج معالجہ کو بہتر قرار دیا جس پر ڈی سی او لیہ نے ڈاکٹر ز اور ایم ایس ریاض حسین کی خدمات کا سراہا ۔ڈی سی او لیہ نے ای ڈی او لیہ کو سابقہ ڈسپنسر مقصود دستی سے فوری چارج لے کر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسہ میں غفلت اور کوتائی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر