ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ کھیل کا گراؤنڈ مہیا کرنے کا وعدہ پورا کریں ،عوامی مطا لبہ
کوٹ سلطان (صبح پا کستان )کوٹ سلطان میں کھیل کا گراؤنڈ مہیا کیا جائے کھلاڑیوں کا مطالبہ ۔ کوٹ سلطان میں کھیل کا میدان نہ ہونے سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں عرصہ دراز سے کوٹ سلطان میں کھیل کا میدان قائم نہیں کیا گیا کھلاڑیوں ملک ابوذر ،امیر حمزہ،عزیر ایاز،عثمان سعید،محمد عمر ،محمد عبدالرحمان،محمدذیشان،عرفان احمد،محمد امجد،محمدفرحان،محمد بلال،احمد مصطفی،اسماعیل شاہ،حیدر خان اور دیگر نے بتایا کہ میدن کے حصول کے لیے کئی بار ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ کو کہہ چکے ہیں مگر تا حال صورت حال جوں کی توں ہے ا نہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ سلطان کے کھلاڑیوں نے لیے میدان کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ بہتر طور پر اپنے کھیل کا جاری رکھ سکیں ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








