فتح پور میں پاکستان امن پارٹی کا دفتر قائم کر دیا جائے گا،حاجی گلزار اعوان
شہر میں فلٹریشن پلانٹ ،سیوریج کے لیے اقدامات اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں گے،فتح پورمیں کارنر میٹنگ سے خطاب،
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان)پاکستان امن پارٹی کے چیئرمین حاجی محمد گلزار اعوان نے فتح پور میں دوستوں کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلدفتح پور میں پاکستان امن پارٹی کا دفتر قائم کر دیا جائے گا اور شہر میں عوام کو گو ناگو مسائل کے فوری حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے اُنہوں نے کہا کہ امن پارٹی شہر میں فلٹریشن پلانٹ کے قیام ناقص ڈسپوزل سیوریج ہول کے لیے اقدامات اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ عوام کو ہرقسمی مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے اُنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے عوام کو فری میڈیسن اورمریضوں کا فری چیک اپ
اور آنکھوں کا بلا معاوضہ آپریشن کی سہولت میسر ہو سکے گی اُنہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر موذی امراض جن میں ہیپا ٹائٹس معدہ و جگر اور ٹی بی جیسے امراض صاف وشفاف پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہے ہیں جن کے لیے پاکستان امن پارٹی فتح پور شہر میں ایک پیور ریفکشن واٹرفلٹریشن پلانٹ کا انعقاد کرے گی تاکہ موذی امراض سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے اس موقع پر چوہدری شہباز احمد،محمد ذیشان،باؤ محمد جاوید اعوان، حاجی محمد مرسل،اللہ دتہ جنجوعہ،محمد جمیل،ساجد حنیف،شیر محمد ،محمد آصف،پیر بخش و دیگر موجود تھے۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹرکروڑ لعل عیسن