لیہ۔ محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام آگہی ورکشاپ
لیہ(صبح پا کستان ) پلاننگ کے بغیر بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے سماجی،معاشرتی اور معاشی مسائل میں اضافہ کا سبب ...
لیہ(صبح پا کستان ) پلاننگ کے بغیر بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے سماجی،معاشرتی اور معاشی مسائل میں اضافہ کا سبب ...
لیہ( صبح پا کستان ) سات روزہ موسم خزاںسپورٹس گالا ایونٹ منانے کا مقصد طالبات کو کھیلوں کے مواقع فراہم ...
لیہ(صبح پا کستان )کاشتکاروں کو 1کروڑ 25لاکھ روپے کی لاگت سے پچاس لیزر لینڈ لیولرکی فراہمی سے زرعی مداخل میں ...
لیہ( صبح پا کستان )لیہ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کے انعقاد کے لیے چوبارہ کے ریگزار میں عارضی ...
لیہ(صبح پا کستان )ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور رانا اعجاز محمود کی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آمد، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن ...
جشن عید عید میلادالنبی کی مرکزی تقریب لیہ( صبح پا کستان ) حضور نبی کریم تمام جہانوں کے لئے رحمت ...
لیہ {صبح پا کستان} عید میلا د لنبی کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام کل ہفتہ بعد نماز ...
لیہ {صبح پا کستان} عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ...
لیہ(صبح پا کستان) انجمن تاجران الیکشن، تاجروں میں تاجر کارڈ تقسیم کرنے کاسلسلہ جار ی ہے، گزشتہ روز صدر انجمن ...
لیہ(صبح پا کستان) بستی شاہنوازلیہ کا رہائشی محمد عثمان ولد بشیر احمد جو گزشتہ دنوں چوک سرور شہید میں پیر ...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے آفس کمیٹی روم میں محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام آگہی ورکشاپ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمد طاہررندھاوا،پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سردارشہاب الدین سیہڑ،صوبائی کوارڈینیٹریونائٹڈنیشن فنڈبرائے پاپولیشن ایکٹوٹیز شعیب احمد شہزاد،ایم ایس ڈاکٹرعتیق الرحمن خان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر خواجہ محسن رسول،دیگرافسران،این جی اوز کے نمائندے اورمیڈیانمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ بڑھتی آبادی سے پڑنے والے معاشی ومعاشرتی مسائل پرقابوپاناوقت کاناگزیرتقاضہ ہے جس کے لئے اس آگہی مہم کو نتائج کے حصول تک جاری رکھنے کے لئے گراس روٹ لیول تک مشاورت،آگہی،صحت مندمعاشرے کے قیام کے تمام پہلوؤں کومدنظررکھتے ہوئے سرانجام دیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈورکرزکومثبت اوربہترکام پر اضافی تنخواہ دی جائے تاکہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمدطاہررندھاوا نے کہاکہ حکومت پنجاب تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ عوام کو بہترسماجی سہولیات میسرآئیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پاپولیشن لیہ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈورکس سردارشہاب الدین سیہڑنے کہاکہ قیام پاکستان سے بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے لیکن ان پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہ کیاگیا جس کاخمیازہ آج غربت،بے روزگاری،ناخواندگی ایسے پیجیدہ مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے اس امرپرزوردیاکہ متعلقہ ادارے موجودہ حکومتی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر سو فی صد اہداف کے حصول کویقینی بنائیں۔صوبائی کوارڈی نیٹرشعیب احمدشہزادنے شرکاء ورکشاپ کو اغراض ومقاصد بتاتے ہوئے کہاکہ اگرموجودہ شرح سے آبادی بڑھتی رہی تو پاکستان کی آبادی 2047میں دگناہوجائے گی جو ہمارے مسائل میں بے پناہ اضافہ کردے گی جس کاحل معاشرے کے تمام طبقات کوساتھ ملا کربھرپورآگہی اورمحکمہ کی خدمات کو وسیع بنیادوں پر پھیلاتے ہوئے قابو پایا جاسکتاہے اس کے لئے علماء اورمیڈیاکاکردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے جو چھوٹے کنبے خوشحال گھرانے کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرسکتے ہیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرخواجہ محسن رسول نے ضلع لیہ میں محکمہ کی کارکردگی بارے بتایا۔بعدازاں شعیب احمدشہزاد نے ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید کویادگاری شیلڈ دی۔اسی طرح ورکشاپ میں سوال جواب کاسیشن بھی ہوا۔