لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں پندرہ نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید پندرہ نومبر بروز جمعہ دو بجے دن تحصیل چوبارہ میں رکھ خیرے والا کے مقام پرپرچم کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح کریں گے۔تقریب میں قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔فضاءمیں غبارے چھوڑنے کے علاوہ جھومر ،سٹیج پرفارمنس ،ثقافتی و فلاور شواور فوڈ سٹریٹ کا افتتاح بھی ہوگا۔پروگرام کے مطابق محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام چاربجے شام والی بال کا میچ ہوگاجس میں قومی سطح کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔افتتاحی دن کے پروگرام کے مطابق شام چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک فوک گلوکار ندیم عباس لونے والااور صوفی گلوکار زین اور زوہیب اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے اسی طرح تھل میلہ کے دوسرے روز 16نومبر کو تقریبا ت کا آغاز بارہ بجے دن کردیاجائے گاجس میں ثقافتی جھومر ،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس پیش کیے جائیں گے اسی دن شام ساڑھے پانچ بجے محفل مشاعرہ پنڈال میں منعقدہوگاجس میں مقامی شعراءکرام کے علاوہ شہرت یافتہ شاعر تہذیب حفی اور رات آٹھ بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاجائے گااورمعروف گلوکار شفاءاللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔لیہ تھل میلہ اور تھل میلہ جیپ ریلی کی اختتامی تقریب 17نومبر کو شام ساڑھے چار بجے منعقدہوگی اسی روز کبڈی ،رسہ کشی ،ثقافتی جھومر،سٹیج شوکے پروگرامز ہوں گے اور بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات ،شیلڈ ،ٹرافیاں و دیگر انعامات دیے جائیں گے