لیہ(صبح پا کستان ) پلاننگ کے بغیر بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے سماجی،معاشرتی اور معاشی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے اورنئے شادی شدہ جوڑوں کی موثر راہنمائی ان کی صحت اور خوشحال گھرانے کے تصورکی ترویج کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی اس لئے یونین کونسل سطح پر درج ہونے والے نکاح کا ریکارڈ بیک وقت محکمہ پاپولیشن اور صحت کے پاس موجود ہو تاکہ فیلڈ ورکرز کو اپنے کام میں آسانی رہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے آفس کمیٹی روم میں محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام آگہی ورکشاپ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمد طاہررندھاوا،پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سردارشہاب الدین سیہڑ،صوبائی کوارڈینیٹریونائٹڈنیشن فنڈبرائے پاپولیشن ایکٹوٹیز شعیب احمد شہزاد،ایم ایس ڈاکٹرعتیق الرحمن خان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر خواجہ محسن رسول،دیگرافسران،این جی اوز کے نمائندے اورمیڈیانمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ بڑھتی آبادی سے پڑنے والے معاشی ومعاشرتی مسائل پرقابوپاناوقت کاناگزیرتقاضہ ہے جس کے لئے اس آگہی مہم کو نتائج کے حصول تک جاری رکھنے کے لئے گراس روٹ لیول تک مشاورت،آگہی،صحت مندمعاشرے کے قیام کے تمام پہلوؤں کومدنظررکھتے ہوئے سرانجام دیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈورکرزکومثبت اوربہترکام پر اضافی تنخواہ دی جائے تاکہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمدطاہررندھاوا نے کہاکہ حکومت پنجاب تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ عوام کو بہترسماجی سہولیات میسرآئیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پاپولیشن لیہ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈورکس سردارشہاب الدین سیہڑنے کہاکہ قیام پاکستان سے بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے لیکن ان پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہ کیاگیا جس کاخمیازہ آج غربت،بے روزگاری،ناخواندگی ایسے پیجیدہ مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے اس امرپرزوردیاکہ متعلقہ ادارے موجودہ حکومتی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر سو فی صد اہداف کے حصول کویقینی بنائیں۔صوبائی کوارڈی نیٹرشعیب احمدشہزادنے شرکاء ورکشاپ کو اغراض ومقاصد بتاتے ہوئے کہاکہ اگرموجودہ شرح سے آبادی بڑھتی رہی تو پاکستان کی آبادی 2047میں دگناہوجائے گی جو ہمارے مسائل میں بے پناہ اضافہ کردے گی جس کاحل معاشرے کے تمام طبقات کوساتھ ملا کربھرپورآگہی اورمحکمہ کی خدمات کو وسیع بنیادوں پر پھیلاتے ہوئے قابو پایا جاسکتاہے اس کے لئے علماء اورمیڈیاکاکردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے جو چھوٹے کنبے خوشحال گھرانے کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرسکتے ہیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرخواجہ محسن رسول نے ضلع لیہ میں محکمہ کی کارکردگی بارے بتایا۔بعدازاں شعیب احمدشہزاد نے ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید کویادگاری شیلڈ دی۔اسی طرح ورکشاپ میں سوال جواب کاسیشن بھی ہوا۔