لیہ ۔ بددیانت اور میرٹ کا قتل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاران قانون شکنی کے مرتکب ہو تے ہیں ۔ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا
لیہ (صبح پا کستان)کون کہتا ہے کہ رشوت صرف محکمہ پولیس میں ہے کیا محکمہ ریونیو،زراعت ودیگر اداروں میں رشوت ...
لیہ (صبح پا کستان)کون کہتا ہے کہ رشوت صرف محکمہ پولیس میں ہے کیا محکمہ ریونیو،زراعت ودیگر اداروں میں رشوت ...
لاہور۔۔۔!معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے۔ ساتھ ملاقات۔۔۔! ...
لیہ(صبح پا کستان)فاطمہ شوگر کلینک کا افتتاح،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی،سابق ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر ملغانی،ایم ایس ...
چوک اعظم(صبح پا کستان) ڈی پی او لیہ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ چوک اعظم،سٹی ایریا اور پولیس خدمت ...
لیہ( صبح پا کستان )ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی یوم دفاع جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلہ ...
لیہ:( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکا قومی انسداد پولیو مہم کی گزشتہ مہم میں سستی برتنے پر محکمہ ...
لیہ:( صبح پا کستان )حکومت پنجاب زرعی معیشت کی ترقی کے لئے انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر ...
لیہ (صبح پاکستان )دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب , پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ...
لیہ(صبح پا کستان) اڈہ بھاگل پر موٹرسائیکل لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ، 3 افراد زخمی تفصیل کے مطابق ...
لیّہ ( صبح پاکستان )چوک کوٹلہ حاجی شاہ کے قریب گھرکی چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی۔ ریسکو ذرائع کے ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
افسران اور اہلکار بیٹوں اور بھائیوں کی طرح عزیز لیکن بددیانت اور میرٹ کا قتل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں سے وہی سلوک کیا جائے گا جو قانون شکنوں سے کیا جاتا ہے،ڈی پی او،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کھلی کچہریوں کو معمول بنالیں تاکہ عوام کو فوری انصاف کی دستیابی ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ کے ایک روزہ دورے کے دوران پولیس افسران کی کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔
لیہ پولیس لائنز پہنچنے پرپولیس کے چاق وچوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی،
لیہ پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس و دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی،آر پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جس طرح قانون شکنوں کی دنیا ہے اسی طرح قانون پسندوں کی بھی دنیا ہے،قانون شکنوں کو کسی کی حمائت حاصل نہیں ہوتی لیکن قانون پسندوں کو پولیس کی جبکہ قانون کی عملداری میں پولیس کو قانون پسندوں کی حمایت حاصل ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس سے بے پناہ امیدیں ہوتی ہیں اور یہ امیدیں مبنی بر حقیقت ہوتی ہیں کیونکہ ریاست نے قانون کے ذریعے پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بے پناہ اختیارات اور وسائل دئیے ہوئے ہیں،فیصل رانا نے کہا کہ جرم کا انسانی معاشروں میں ہونا فطری بات ہے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی جرم ہوتا ہے لیکن اصل پولیسنگ جرم کو ٹریس کرنا ہوتا ہے،اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پولیس کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی ہے،انہوں نے کہا کہ افسران کا اپنی فورس اور عوام کے ساتھ رویہ انتہائی مشفقانہ ہونا چاہیے،کیوں کہ بہترین رویہ ہی معاشرے میں پولیس کا شاندار چہرہ پیش کر سکتا ہے،فیصل رانا نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،پولیس اہلکار اپنے مسائل لے کر آئیں انہیں حل کیا
جائے گا،آر پی او نے کہا کہ ایس ایچ او پولیس پٹرولنگ کو مربوط سسٹم کے تحت منظم بنائیں،ایس ڈی پی او اور ڈی پی او پولیس پٹرولنگ کی نگرانی کریں،میں خود رینج میں پولیس پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کروں گا،فیصل رانا نے کہا کہ اگر پولیس کی پٹرولنگ مسلسل ہو تو جرائم پیشہ افراد سڑکوں پر نہیں آئیں گے،پولیس کی پٹرولنگ ہی سڑکات کو محفوظ بنا سکتی ہے۔