لیہ ۔ ڈی ایس پی سعادت علی چوہان کا شور کوٹ تبادلہ ، پولیس لائن میں پُروقار الوداعی تقریب
ڈی ایس پی سعادت علی چوہان کا شور کوٹ تبادلہ ، پولیس لائن میں پُروقار الوداعی تقریب لیہ(صبح پا کستان)ڈی ...
ڈی ایس پی سعادت علی چوہان کا شور کوٹ تبادلہ ، پولیس لائن میں پُروقار الوداعی تقریب لیہ(صبح پا کستان)ڈی ...
ہو ئے ہیں کس قدر بے تو فیق فقیہان حرم ۔ ای ڈی او ایجو کیشن پر لہراتا شکشتہ قو ...
سر بر ا ہ پاکستان عوامی راج جمشید خان دستی لیہ کا دورہ کریں گے لیہ(صبح پا کستان )سر بر ...
ممکنہ سیلا ب کی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی پلا ن کی تیاری کے لئے اجلاس لیہ ...
مزوروں کو اینٹوں کی مقرر شدہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں گے ۔جی اے آر ارشد احمد وٹو لیہ (صبح ...
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری ،7 بچوں کے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ...
انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لا ئیو سٹا ک کیمپلکس لیہ میں واک کا انعقاد لیہ (صبح پا کستان) ...
لیہ ۔ مضافات کی خبریں رپورٹ ۔ زاہد واندر پریس رپورٹر چیئر مین جانی خان تنگوانی کا بائی پاس آپریشن ...
اتحاد بین مسلمین کے فروغ کے لئے اراکین امن کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، ڈی سی ...
لیہ پو لیس ان ایکشن ،7لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ شہریوں کو واپس لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس شہریوں کے ...
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetailsڈی ایس پی سعادت علی چوہان کا شور کوٹ تبادلہ ، پولیس لائن میں پُروقار الوداعی تقریب
لیہ(صبح پا کستان)ڈی ایس پی سعادت علی چوہان انتہائی محنتی اورفرض شناس پولیس افسر ،موجودہ ملکی صورتحال میں ان کی خدمات قابل تحسین،ڈی پی اولیہ ۔امن وامان کے قیام کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کیں۔ڈی ایس پی سعادت علی چوہان ۔ڈی ایس پی چوبارہ سرکل سعادت علی چوہان کا ٹرانسفر ،پولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چوبارہ سرکل سعادت علی چوہان کابطور ڈی ایس پی شورکوٹ تبادلہ کردیاگیاپولیس لائن میں ان کے اعزاز میں پُروقارتقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب میں ڈی پی اوکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء ،ڈی ایس پی کروڑرمیض بخاری،ڈی ایس پی لیگل محمداصغراولکھ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمدطاہرمقصود، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ملک خلیل ، انچارج سی ٹی ڈی محمود اکبر، انسپکٹر اسپیشل برانچ منظور حسین میرانی سمیت ضلع ھٰذا کے ایس ایچ اوز ،دفترپولیس کے اہلکار اوردیگرافسران شریک تھے ڈی پی او نے تقریب میں ڈی ایس پی چوبارہ سعادت علی چوہان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک انتہائی نازک حالات سے گزررہاہے ان حالات میں سعادت علی چوہان کی پیشہ وارانہ خدمات قابل تحسین ہیں موجودہ ملکی صورتحال میں انھوں نے جس محنت اورذمہ داری سے فرائض سرانجام دیئے وہ ان کی احساس ذمہ داری کامنہ بولتاثبوت ہے انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات یاسرکل میں کہیں لاء اینڈآرڈرکی صورتحال ہویاکسی پیچیدہ مقدمہ کی تفتیش کا معاملہ ہو سعادت علی چوہان نے بطور حلقہ آفیسرہرفرض کو بخوبی سرانجام دیا ڈی ایس پی چوبارہ سعادت علی چوہان نے ڈی پی او ودیگرافسران کادوران تعیناتی تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں دوران تعیناتی امن وامان کے قیام کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کیں فرائض کی بجاآوری کیلئے ہمیشہ میرٹ کی بالا دستی اور انصاف کی یقینی فراہمی کو ترجیح دی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق محکمانہ ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کرتارہاہوں۔ بعدازاں ڈی پی او نے انھیں بہترین خدمات سرانجام دینے پر یادگاری شیلڈجبکہ دیگرپولیس افسران نے تحائف دیئے۔
