دینی مدا ر س کے طا لب علمو ں کے در میان مقا بلو ں پر تقریب تقسیم انعا ما ت
لیہ ( صبح پا کستان) ڈی او سی محبو ب احمد نے کہا ہے کہ کھیلیں طا لب علموں کی جسما نی و ذہنی نشو نما کے لئے مثبت اور تعمیری خطو ط پر استوار کر نے میں کلیدی کر د ار ادا کر تی ہیں اور دینی مدا ر س کے طا لب علموں کے مابین مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں کا انعقا د اس اہم قو می مقصد کے حصو ل کی جانب نما یا ں پیش رفت ہے ۔ یہ با ت انھو ں نے ضلعی انتظا میہ اور پا ک آرمی کے زیر اہتما م دینی مدا ر س کے طا لب علمو ں کے در میان کھیلو ں و نعت خوا نی ، حسن قرات کے مقا بلو ں کے مو قع پر تقریب تقسیم انعا ما ت کے مو قع پر کہی ۔ تقریب میں کر نل محمد اجمل ، میجر محمد آصف ، کیپٹن محمد بلا ل ، ڈی او سپور ٹس سیف الر حمن ، ڈی او انڈ سٹریل محمد عبد اللہ کے علا وہ شا ئقین کی کثیر تعدا د نے شر کت کی ۔ تقریب میں کھیلو ں کے مقا بلے میں پہلی پو زیشن سعید یہ پبلک کر و ڑ لعل عیسن جب کہ سیکنڈ پو زیشن چو با رہ پبلک سکو ل نے حا صل کی ۔ اسی طر ح نعت خوا نی کے مقا بلو ں میں محمد بلا ل نے اول ، محمد یو نس نے دوئم اور محمد ابر اھیم نے سوئم اسی طر ح حسنِ قرأ ت میں او ل محمد بلا ل ، دوئم سعد اقبا ل اور سوئم محمد منیر رہے جب کہ حفظِ قرآن میں محمد عا مر نے اول ، محمد ندیم نے دوئم اور محمد نعما ن نے سوئم پو زیشن حا صل کی ۔ بعد ازا ں کر نل محمد اجمل، ڈی او سی محبو ب احمد ، ڈی او انڈ سٹریل محمد عبد اللہ نے نمایا ں کا ر کر دگی کے حا مل طا لب علمو ں میں انعا ما ت تقسیم کئے ۔