لیہ ۔ ٹی ایم اے کے چوہدری محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ، الوداعی تقریب میں خراج تحسین
ٹی ایم اے کے چوہدری محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ، الوداعی تقریب میں خراج تحسین لیہ( صبح پا کستان ...
ٹی ایم اے کے چوہدری محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ، الوداعی تقریب میں خراج تحسین لیہ( صبح پا کستان ...
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول انار والا جدید میں سہو لتوں کا فقدان کوئی بھی تو پرسان حال نہیں لیہ(صبح پا ...
محکمہ تعلیم میں کروڑوں کے گھپلے ؟ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ۔تحقیقات کا آ غاز لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم ضلع ...
محکمہ انہار کے زیر اہتمام فلڈ ایمر جنسی سنٹرقائم لیہ (صبح پا کستان)ایکسئین انہار لیہ نوشاد انجم نے ایک مراسلہ ...
مطالبات کے حق میںینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی لیہ(صبح پا کستان ) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن ...
انصاف اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) ...
غیرت کے نام پر چچا کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل ہونے والی سونیا اقبال کا قاتل کب گرفتار ہو ...
محکمہ تعلیم میں 10کروڑ روپے مالیت کی خریداری ،انتظا میہ کی وزیر اعلی کمپلینٹ سیل میں طلبی لیہ(صبح پا کستان)محکمہ ...
لیہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولیمپیڈ مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا لیہ(صبح پا کستان )جواں ...
کام کرنے والے ہاتھ اللہ کے دوست ہوتے ہیں ۔انجینئر ظفر اللہ سندھو لیہ(صبح پا کستان)نوجوانوں کی معاشی خودمختاری کے ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsٹی ایم اے کے چوہدری محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ، الوداعی تقریب میں خراج تحسین
لیہ( صبح پا کستان )سرکاری ملازم دوران ملازمت اپنے فرائض دیانت داری ،لگن اور محنت سے سر انجام دیں کیونکہ ایسے ملازمین اپنے ادارے کے لیے سرمایہ افتخار ہی نہیں مدتوں یاد رکھے جاتے ہیں یہ بات عثمان جاوید ٹی ایم او لیہ نے ٹی ایم اے کے ملازمین کی الوداعی تقریب سے ٹی ایم اے ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزار سے کم نہ ہے اگر نوکری قومی جذبہ سے سرشار ہو کر کی جائے تو عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔سجاد حسین بزدار اکاوٹنٹ،صدر ٹی ایم اے ایپکا یونٹ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد صادق ہیڈ کلرک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ضلعی صدر اپیکا لیہ رانا محمد افضل نے کہا آل پاکستان کلرک ایسوی ایشن ضلع لیہ میں ٹی ایم اے اپیکا یونٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہم ان ساتھیوں کوان کی خدمات کے اعتراف پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ۔سجاد حسین بزدار اکاوٹنٹ نے کہا کہ میں اپنے آفیسران اور تما م ساتھی اہلکاروں کا شکر گزار ہوں کہ دوران ملازمت میرے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور ہر مشکل وقت میں میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے دوستوں کے تعاون اور محبت کی وجہ سے متعدد با ر اپیکا ٹی ایم اے یونٹ کا صدر بنااور اس وقت بھی بطور صدر ہی ریٹائرڈ ہو رہا ہوں جو کہ کسی بڑے اعزاز سے کم نہ ہے میرے ساتھ ہمیشہ پیار و محبت کا برتاو کیا گیا میری ہمیشہ کوشش رہی کہ کسی بھی ملازم کی عزت نفس کو مجروح نہ ہونے دیا جائے یہ سب باہمی اتفاق و اتحاد کے باعث ہوا۔ چوہدری محمد صادق نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں کہ جن سے میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کر سکوں میرے آفیسران اور اہلکاروں نے بے پناہ محبت دی وہی سمیٹ کر لے جارہا ہوں اور آپ سب کے لیے دعا گو ہوں اس مو قع پر نعیم خان کھتران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مہر نوید گل لوہانچ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ عثمان جاوید ٹی ایم او لیہ، ضلعی صدر اپیکا لیہ رانا محمد افضل نے سجاد حسین بزدار،چوہدری محمد صادق کوا سناد اور شیلڈ دیں ۔تقریب میں شاہد محمود شاکر ایکسین ٹی ایم او لیہ ، غلام رسول ،مشرف حسنین تحصیل اکاونٹس آفیسر ، رانا شرافت سب انجینیر،محبوب ساجد جنرل سیکرٹری اپیکا، ملک الہی بخش جوتہ ،ملک شعیب جیلانی ،کے علاوہ ٹی ایم اے کے ملازمین کی کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔
