لیہ ۔محکمہ پولیس کے تمام شعبہ جات کی ان تھک محنت کے سبب ہی محرم الحرام کا پُرامن انعقادممکن ہوا ۔ ڈی پی او
لیہ(صبح پا کستان)محرم الحرام کا پُرامن انعقاد،پولیس کے تمام شعبوں کی ان تھک محنت ،افسران واہلکاران نے جذبہ خدمت اور ...
لیہ(صبح پا کستان)محرم الحرام کا پُرامن انعقاد،پولیس کے تمام شعبوں کی ان تھک محنت ،افسران واہلکاران نے جذبہ خدمت اور ...
لیہ (صبح پا کستان)حکو مت پنجا ب کسان پیکج کے تحت محکمہ ایگری کلچر واٹر منیجمنٹ کی طر ف سے ...
لیہ (صبح پا کستان )لیہ تھل میلہ 3سے 5نومبرتک تحصیل چوبارہ میں منعقدکیاجائے گا۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیراہتمام ...
لیہ (صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ اشیا ئے خو ردو نو ...
لیہ(صبح پا کستان )فرنیچر خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب محکمہ تعلیم لیہ کے ...
لیہ (صبح پا کستان) محکمہ صحت لیہ میں فارما سسٹ اور نیوٹریشن سپر وائزر کی خالی آ سا میوں پر ...
لیہ (صبح پا کستان)ممتاز دانشورو شاعرقاسم عارض گولڈمیڈلسٹ کی نو تخلیق شدہ کتاب’’ ادارک کربلا‘‘ کی رونمائی عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ...
لیہ(صبح پا کستان)ایپکا زرعی انجینئرنگ ورکشاپ کے الیکشن شیڈول کا اعلان واالیکشن کمیشن قائم ،تفصیل کے مطابق ضلعی صدر ایپکا ...
ڈاکٹر شفیق احمد لیہ(صبح پا کستان)فرسٹ ایئرکے امتحانات میں طلبہ و طالبات کی انڈر مارکنگ ،لیہ کی پوزیشن ہولڈرز طالبات ...
لیہ (صبح پا کستان) فرنیچر خریداری سکینڈل میں سا بق ڈی سی او رانا گلزار احمد کے ساتھ او ایس ...
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails
لیہ(صبح پا کستان)محرم الحرام کا پُرامن انعقاد،پولیس کے تمام شعبوں کی ان تھک محنت ،افسران واہلکاران نے جذبہ خدمت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے،بہترین سیکورٹی انتظامات پر پنجاب حکومت سمیت اعلیٰ افسران کا بھی خراج تحسین ،سوّل سوسائٹی ،ممبران امن کمیٹی کا کرداربھی مثبت رہا،درپیش چیلنجز سے پروفیشنل طریقے سے نمٹاگیا ،بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر افسران وجوانوں کو شاباش، ڈی پی اولیہ کا پولیس افسران کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب . تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی پی او لیہ کی طرف سے پولیس افسران کے اعزازمیں گزشتہ رات پولیس لائن ریسٹ ہاؤس میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمداکرم خان نیازی،ڈی ایس پی کروڑ سرکل رمیض بخاری،ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ ،ڈی ایس پی ٹریفک اقبال ظفر ،ڈی ایس پی لیگل محمداصغر اولکھ سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ،انچارج سیکورٹی،انچارج CIAاور دفتری عملہ شریک ہوا قبل ازیں ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران وجوانوں نے حساس ایام میں جذبہ سے سرشارہوکر فرائض سرانجام دیئے اور محکمہ پولیس کے تمام شعبہ جات کی ان تھک محنت کے سبب ہی محرم الحرام کا پُرامن انعقادممکن ہوا جبکہ اس دوران درپیش چیلنجز سے پروفیشنل طریقے سے نمٹاگیا انھوں نے کہا کہ مسلسل ڈیوٹی کے باوجود پولیس اہلکاران نے بہترین ڈسپلن ،فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک سنہری باب رقم کیا قابل ستائش کارکردگی پر میرے سمیت اعلیٰ افسران بھی مطمئن ہیں اور مؤثر سیکورٹی انتظامات کرنے پرپنجاب حکومت اوراعلیٰ افسران کی طرف سے بھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا جوکہ ضلعی پولیس کیلئے باعث فخرہے انھوں نے کہا کہ بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتاہوں اور پُرامید ہوں کہ پولیس آفیشلزآئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام دیتے رہیں گے ڈی پی او نے اس موقع پر سوّل سوسائٹی ،ممبران امن کمیٹی،تمام مکاتب فکر کے اراکین ،منتظمین مجالس وجلوس ہائے کے قیام امن میں تعاون کو بھی سراہا۔
