لیہ ۔پیرامیڈیکل سٹا ف ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ،22مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان
لیہ(صبح پا کستان) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کا صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال ...
لیہ(صبح پا کستان) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کا صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال ...
لیہ(صبح پا کستان)شیخ مسعودظفر ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عمران ظفر کی قل خوانی کا ختم شریف ویرااسٹیڈیم میں پڑھا ...
لیہ (صبح پا کستان)میونسپل کمیٹی لیہ بہتر صحت و صفائی کے لیے منظم بنیادوں پر کام کررہی ہے جس کے ...
لیہ(صبح پا کستان )ممبر حج منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان سی ای او لیہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹیڈ محمد ...
لیہ (صبح پا کستان) بعض شکشت خوردہ عناصر کی جانب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی کردار ...
لیہ(صبح پا کستان) تنظیم آئمۃ المساجدجماعت اہلسنت کاماہانہ اجلاس جامع مسجدنورچوبارہ روڈلیہ میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت صدرتنظیم قاری محمدبنیامین ...
لیہ (صبح پا کستان)وزیر اعظم پاکستان کے لیہ جلسہ میں عوام اور مسلم لیگی کارکنوں کی ہزاروں کی تعداد میں ...
لیہ(صبح پا کستان) عوامی راج پارٹی کا ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف گھوڑا چوک میں احتجاجی مظاہرہ ،ڈی پی ...
لیہ (۔صبح پا کستان) باسی دودھ پینے سے بیس افراد فوڈ پواءزنگ کا شکار ، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ...
لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے شہری پر ساتھیوں سمیت سابق جسٹس جیمز جوزف کے تشدد اور ضلع پولیس کے رویہ کے ...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کا صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ تک احتجاجی ریلی،احتجاجی ریلی سے صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال،محمد حنیف محسن،ملک غلام مصطفیٰ خان،ملک محمد اشفاق،مس کنول شہزادی،اعجاز احمد،شفیق گجر ،ملک منظور،عامر شہزاد،ناصر رزاق،محمد آصف، محمد صفدرکوکب،احسان اللہ سنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت کی پالیسی کے مطابق پیرامیڈیکل پر امن احتجاج کررہے ہیں اس پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اگر 22مئی تک ہمارے مطالبات پورے تسلیم نہ کئے تو 22مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے پورے پنجاب کے پیرامیڈیکس احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کو متنبہ کرتے ہیں کہ سکیل 1تا 4،سکیل 5تا 17کے ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی مسنگ کیٹیگری کا سروس سٹرکچر کو فوری جاری کیا جائے، ،پیرامیڈیکس محکمہ صحت کا دست وبازو ہیں اگر محکمہ صحت اپنے دست و بازو سے بھر پور طریقے سے کام لینا چاہتے ہیں تو پھر پیرامیڈیکس کا24نومبر2011کو منظور ہونے والا سروس سٹرکچر مکمل نافذ العمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ گریڈ1تا 17کے پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کو رسک الاؤنس دیا جائے،100فی صد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،BOM،ایڈباک،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،پی آرایس پی ورک چارج،پیرامیڈیکس،انٹی ڈینگی سٹاف اور ہیلتھ سٹاف کو حکومت کی مجوزہ ریگولائزیشن پالیسی کے تحت ریگولر کیا جائے۔الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اتائیت کا خاتمہ ہو سکے اور پنجاب ہیلتھ کمیشن الائیڈ ہیلتھ کونسل بننے تک الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ناجائز تنگ نہ کرے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری بند کی جائے۔انہوں نے کہا کہ 6ماہ ہوچکے محکمہ صحت ضلع لیہ نے گریڈ 1تا گریڈ 5کے ملازمین بھرتی کئے لیکن ان کو تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں کی گئی ان ملازمین کی تنخواہیں بھی فوری جاری کی جائیں تاکہ یہ غریب ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں مقررین نے کہا کہ صوبائی قیادت کے حکم پر پر امن احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں مریضوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی شیڈول دیا جا رہا ہے اگر حکومت پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر کام چھوڑ ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے چیئرمین نرسنگ سٹاف ایسو سی ایشن ضلع لیہ مس عابدہ علوی نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے احتجاج پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پیرامیڈیکس کے مطالبات فوری منظورکرکے نافذ العمل کرے،اس موقع پر ضلع بھر سے پیرامیڈیکس کی بھاری تعداد نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔
