لیہ(صبح پا کستان )ممبر حج منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان سی ای او لیہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹیڈ محمد عمران مختار ملک نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور پاکستان نے سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدآمد نہ کرتے ہوئے نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیز کو حج کوٹہ تا حال جاری نہیں کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کی پسندیدیہ ہوپ آرگنائزیشن کے ساتھ ساتھ 2012سے رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کو بھی فوری حج کوٹہ بحال کیا جائے محمد عمران مختا رنے کہا کہ حکومت نے 60فیصد حج کوٹہ حکومتی پالیسی اور40فیصد کوٹہ اپنی پسندیدہ آرگنائزیشن ہوپ کے 742ممبران میں تقسیم کردیتی ہے جبکہ حج منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے2200ممبران کو کسی قسم کا کوئی کوٹہ نہیں دیا جاتا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل،جسٹس مقبول باقری،جسٹس مظہر عالم کے فیصلے کی روشنی میں ہائی کورٹ نے بھی نئی رجسٹرڈ ہونے والے پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو بکنگ کا کوٹہ فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ 2012سے حکومت پاکستان کو مختلف مدات میں ٹیکس ادا کررہے ہیں لیکن وزارت مذہبی امور کی طرف سے تاحال کسی قسم کا کوئی کوٹہ نہیں دیا گیا جس کو فوری جاری کیا جائے۔