لیہ (صبح پا کستان)میونسپل کمیٹی لیہ بہتر صحت و صفائی کے لیے منظم بنیادوں پر کام کررہی ہے جس کے لیے ممبران کی مشاورت کو اولیت دی جائے گی۔یہ بات چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد نے کونسلرز کے وفد سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے مانیٹرنگ کمیٹی صحت وصفائی عمل میں لائی گئی جس کے کنونیئر افضال احمد خان ،سیکرٹری اظہر خان چانڈیہ ایڈووکیٹ جبکہ ممبران میں حاجی خالد اقبال،مرتضی قریشی ،عظیم الحق ہانس ،تسلیم خان ایڈووکیٹ اور ساجد محمود جھارا شامل ہیں۔اجلا س میں محمد رضوان خان ،عابد انوار علوی ،ملک عبدالعزیز ،کامران روحانی ودیگر موجود تھے۔