لیہ(صبح پا کستان) تنظیم آئمۃ المساجدجماعت اہلسنت کاماہانہ اجلاس جامع مسجدنورچوبارہ روڈلیہ میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت صدرتنظیم قاری محمدبنیامین چشتی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری غلام یاسین جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت قاری بنیامین نے حاصل کی۔اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت پنجاب نے مساجدسے لاؤڈ سپیکراتارنے میں جوسنجیدگی اوردلچسپی دکھائی ہے آتش بازی کے سامان کی تیاری اورخریدوفروخت روکنے میں بھی وہی سنجیدگی اوردلچسپی دکھائے، اجلا س میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اورخریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کابھی مطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں رمضان المبارک میں مساجدمیں درس قرآن کرانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔تنظیم کے زیراہتمام جامع مسجداللہ والی گیلانی منزل میں پچیس مئی بروزجمعرات بعدنمازظہراستقبال رمضان المبارک سمینارکرایاجائے گا۔اجلاس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری مولانامظفرحسین باروی کی فرمائش پر بانی شادی آسان کروتحریک محمدصدیق پرہارنے شادی آسان کروتحریک کاتعارف بھی کرایا۔جبکہ دیگرآئمۃالمساجدنے تحریک کے اغراض مقاصدسے مکمل اتفاق کرتے ہوئے تعریف کی۔صدرتنظیم قاری محمدبنیامین چشتی نے شادی آسان کروتحریک کے ساتھ بھرپورتعاون کایقین دلایا۔اجلاس میں آئمۃ المساجدنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔