لیہ (صبح پا کستان) بعض شکشت خوردہ عناصر کی جانب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی کردار کشی کی مذ موم کو ششوں کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چو ہدری جاوید جٹ ممبر ضلع کونسل ، چوہدری مزمل جٹ ، چوہدری سلیم سبحان نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ سید ثقلین شاہ بخاری نے عوام اور علاقہ کی شب و روز ریکارڈ خد مت کی ہے ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کا حالیہ دورہ لیہ اور لیہ تو نسہ پل میگا پراجیکٹ کا اففتاح اور چوک اعظم سمیت ضلع لیہ کے مزید علاقوں میں سو ءی گیس کی فراہمی ، ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جیسے اقدامات سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور آنے والے انتخابات میں انہیں اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اسی لءے وہ اب بلاجواز الزامات اور کردار کشی کی سیاست کر رہے ہیں جس کی ہم بھر پور مذ مت کرتے ہیں
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










