لیہ(صبح پا کستان) عوامی راج پارٹی کا ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف گھوڑا چوک میں احتجاجی مظاہرہ ،ڈی پی او لیہ کو ایک ہفتہ کا وقت ہے وہ کرپٹ ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف ایکشن لے ورنہ لیہ شہر کو بند کر دیں گے ،غریبوں کا ناجائز چالان کرکے ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی پی او لیہ کو ڈی پی او لیہ آئی جی پنجاب کو اور آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھتہ دیتے ہیں اگر یہ ناجائز بھتہ وصولی کا عمل نہ رو کا گیا عوامی راج پارٹی عوام کے ساتھ مل کر ان کرپٹ آفیسران سمیت ان کرپٹ سیاست دانوں کا کڑا احتساب کریں گے ،میں یہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی طرح نامرد نہیں ہوں میں غریبوں کا حق لینا بھی جانتا ہوں اور کرپٹ لوگوں سے چھیننا بھی یہ بات جمشید دستی نے ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف گھوڑا چوک میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کرپٹ ہوگا تو ڈی پی او لیہ اور ڈی سی لیہ بھی کرپٹ ہوں گے یہ جو یہاں لوگوں پر ڈی پی او اور ڈی سی لیہ مسلط کر دئیے جاتے انہیں اپنی تعیناتی کے لیے بھی20,20کروڑ روپے کا بھتہ وزیراعلیٰ پنجاب کو دینا پڑتا ہے اور وہی پیشہ عوام کی جیبوں سے نکالتے ہیں ،میں آج سوال کرتا ہوں اس گدی نشین ایم این اے سے جس نے میونسپل کمیٹی لیہ کی چیئرمین شپ کی سیٹ کے لئے چالیس لاکھ لیے جبکہ چوک اعظم میونسپل کمیٹی کے لئے 25لاکھ روپے لیے وہ آج عوام کے مسائل کی خاطر کہاں چھپے ہوئے ہیں اور میرا اس ایم پی اے سے بھی سوال ہے جس نے اس کرپٹ ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا کہ اگر ان کی بات نہیں سنی جاتی تو وہ استعفیٰ دیں اور عوام میں آئیں پھر دیکھیں عوام ان کا کس طرح استقبال کرتی ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک دن میں دس دس لاکھ کی شراب لائی جاتی ہے جنہیں سیاست دان مقدس کہتے ہیں وہاں رات گئے مجرے اور زنا خانے قائم کر دئیے گئے ہیں اس قوم کا کیا ہو گا جہاں وزیر کی گاڑی میں ایک طوائف صبح جب گزرتی ہے تو وہاں موجود آئی جی اور ڈی آئی جی اسے سلام پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔میں ایسی پولیس پر لعنت بھیجتا ہوں جو عوام کی تحفظ کی بجائے ان کا خون چوس رہی ہے ۔