Tag: layyah news

لیہ ایپکا ایجوکیشن ضلع لیہ کی تقریب حلف برداری ۔نیک نامی شہرت کے بنانے بگاڑنے میں کلرک کا کردار اہم ترین ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیہ مسز خالدہ شاہین ، تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،نومنتخب صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ ملک الہی بخش جوتہ اور ضلعی صدر ایپکا لیہ راناافضل نے بھی خطاب کیا ،نومنتخب صدر ملک الہی بخش جوتہ کی انجمن پٹواریان کے عہدیداران نے دستار بندی بھی کی گئی
لیہ ۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد ریلی ،احتجاجی ریلی میں کارکنان کی امریکہ او ر اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی ، امریکہ اور اسرائیل اس دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایس او طاہر خان،مولانا اکبر ترابی اورعدنان حسین کا خطاب
لیہ ۔ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی بہاد ر کیمپس میں زرعی ریسرچ کے شعبہ کے لیے احسان پور سیڈ فارم کو یونیورسٹی سے منسلک کر نے کے لئے وزیراعلیٰ کو جلد سفارشات پیش کروں گا ۔ تجویز کردہ ریسرچ سنٹربہادر کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب ، اجلاس میں وائس چانسلر بہاؤ الدین زکر یا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ،ڈپٹی کمشنرلیہ واجد علی شاہ ، ڈائریکٹر بی زیڈیو بہاد ر کیمپس ڈاکٹر مبشرحسین ،پروفیسر ڈاکٹر مہتاب احمد،پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر انجم علی،پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند سمیت پروفیسرز ،ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔
لیہ ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قا فلہ پر حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئیجمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، مولانا ربنواز فاروقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین، قاری خالد محمود، قاری محمد رمضان،حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ،مولانا اصغر تمیمی کا خطاب
لیہ ۔ پریمیئر کیبل نیٹ ورک تنازعہ ۔ تاجر حقوق کے تحفظ میں ناکامی پر صدر سمیت تاجر عہدیداران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ، انجمن تاجران کے عہدیدار دوران تنازعہ اور بعد ازاں فیصلے کے دوران جانبدار رہے ۔ سعید محبوب ایڈووکیٹ
Page 191 of 287 1 190 191 192 287