لیہ(صبح پا کستان)ضلعی صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن مظہر اقبال بھٹہ نے کہا کہ حکومت منگائی کے تناسب سے آنے والے بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین موجودہ مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں بچوں کی تعلیم ،گھر کے اخراجات،صحت کی سہولیات ویگر زندگی کی ضروریات موجودہ مہنگائی میں دی جانے سے تنخواہ سے پورا کرنا ناممکن ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں آنے والے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا جائے مظہر اقبال بھٹہ نے کہا کہ گرمیوں کے چھٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہوں سے موبلٹی الاؤنس کی کٹوتی بھی فوری بند کی جائے اگر اساتذہ کے مطالبات حکومت نے تسلیم نہ کئے تو اساتذہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مہر غلام فرید کلاسرہ بھی موجود تھے