امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور خدمات کا اعتراف چاہیے: آرمی چیف
راولپنڈی(ما نیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی بھی قسم کی امداد نہیں ...
راولپنڈی(ما نیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی بھی قسم کی امداد نہیں ...
اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ظلم کو سب سے زیادہ ...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر گھر میں ...
راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ...
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک) ملتان بار توہین عدالت کیس میں لاہورہائیکورٹ نے ملتان بار کے صدر کو گرفتار کرکے کل عدالت ...
اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشرف کیس ملک کی عدالتوں میں ...
مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نہایت جوشیلا خطاب ...
کوئٹہ(مانیٹرننگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تو ...
لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آکر سب ...
اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی تجویز پرسردار ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsراولپنڈی(ما نیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی بھی قسم کی امداد نہیں چاہیے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی خدمات کا اعتراف چاہتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے آرمی چیف کو امریکہ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے افغانستا ن کا امن اتنا ہی لازمی ہے جتنا کے کسی دوسرے ملک کا امن ضروری ہے کیوں کہ پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پہلے بھی بہت کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی یہ کوششیں جاری رہیں گی۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد اور قومی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لڑی ہے۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ سے امداد چاہیے اور نہ ہی کوئی سازوسامان ، صرف اعتماد کیا جائے، عالمی برادری ہماری خدمات کا اعتراف کرے ۔ مشترکہ کوششوں کے بغیراس جنگ کومنطقی انجام تک نہیں پہنچایاجاسکتا۔افغانستان میں کسی کے لئے نہیں اپنے مفادکے لئے کام کریں گے اور افغانستان میں امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکومشترکہ کوششیں کرناہوں گی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہناتھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کے معترف ہیں اور پاکستان سے افغانستان میں قیام امن کے لئے تعاون کے بھی خواہاں ہیں۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/23-Aug-2017/631110