• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہ ہوئے تو پھر کوئی غریب بھی ان میں پیش نہیں ہوگا ،ملک میں ایک قانون ہوا تو عدلیہ کی بالادستی ہوگی :سینیٹر سراج الحق

webmaster by webmaster
اگست 18, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہ ہوئے تو پھر کوئی غریب بھی ان میں پیش نہیں ہوگا ،ملک میں ایک قانون ہوا تو عدلیہ کی بالادستی ہوگی :سینیٹر سراج الحق

کوئٹہ(مانیٹرننگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تو پھر کوئی غریب بھی ان عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ، ایسا نہیں ہوسکتاکہ امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہو ، ملک میں ایک قانون ہوگا تو عدلیہ کی بالادستی ہوگی ، نوازشریف عدالتوں اور اداروں کو دھمکیاں دے کر اپنے خلاف نیب ریفرنسز کو رکواناچاہتے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا پورا موقع دیا مگر وہ خود کو صادق و امین ثابت نہیں کر سکے جس پر عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا ، نوازشریف کو اپنی نااہلی پر توبہ و استغفار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی مگر وہ تکبر کے گھوڑے پر سوار ہو کر جی ٹی روڈ پر نکل کھڑے ہوئے ، نوازشر یف سٹیٹس کو کا ایک سنبل تھا، جس کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ،سٹیٹس کو ،کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ پانامہ سکینڈل میں موجود دیگر 436 لوگوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے پانچ چھ ہزار لوگ جیلوں میں چلے جائیں تو قوم کی قسمت بد ل سکتی اور ملک محفوظ ہوسکتاہے ۔ سریاب روڈ کوئٹہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ باسٹھ تریسٹھ کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے چاہتے ہیں کہ کوئی دیانتدار اقتدار کے ایوانوں میں نہ پہنچے اور چور لٹیرے اکٹھے ہو کر پاکستان کو لوٹتے رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار حاصل کرنے کا مقصد اگر صرف لوٹ کھسوٹ ہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول کر تمام چور لٹیروں کو بھی چھوڑ دینا چاہیے تاکہ وہ بھی حکومت کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین نے قوم کو اتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پرو رکھاہے اسے کسی فرد یا خاندان کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے صفائی کا جتنا موقع دیا ، شاید ہی کسی کو دیا گیاہو مگر وہ خود کو بے گناہ ثابت نہیں کرسکے اور پھر انہوں نے عدالتوں اور اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا رویہ اختیار کیا ، انہیں شیشہ توڑنے کی بجائے اپنا منہ دھونا چاہیے تھا جس پر لگی سیاہی کو پوری دنیا نے دیکھ لیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پورے ملک سے زیادہ کرپشن ہے یہاں سے جو خان اور سردار اسلام آباد پہنچتے ہیں ، وہ عوام کے مسائل بھول کر اپنے عیش و آرام اور اپنی نسلوں کو سنوارنے میں لگ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 70 سال سے سیاست جمہوریت اور معیشت کوا نہی لوگوں نے یرغمال اور اپنے گھر کی لونڈی بنارکھا ہے جن سے آزادی کے لیے اس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا ،معاشی اور سیاسی دہشتگردی مسلح دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک ہے جنہوں نے عوام سے تعلیم ، صحت ، روزگار اور چھت کی سہولتیں چھین لی ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ کرلیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کا 375 ارب ڈالر کا سرمایہ جو لوٹ کر بیرونی بینکوں میں پہنچا دیا گیاہے ، واپس آ جائے تو عام آدمی کو پریشانیوں سے نکالا جاسکتاہے اور جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کا اصل ہدف یہ ہے کہ لوئی گئی قومی دولت واپس لائی جائے تاکہ عام آدمی کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عدالت سے مطالبہ کیاہے کہ اس دولت کی ریکوری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار حکمران ہیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتو ں اور مارشل لاءکے دور میں اشرافیہ نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا اور پھر سیاست کو پیسے کا کھیل بنا کر اور اربوں کھربوں خرچ کر کے اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو گئے ، موجودہ انتخابی نظام میں عام آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اس لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے محل روشن اور بلوچستان کی جھونپڑیوں میں اندھیرے ہیں جن کے ذمہ دار یہاں کے سردار اور خوانین ہیں جو ستر سال سے اقتدار پر مسلط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اپنا انتخابی رویہ تبدیل کریں اور سانپوں کے منہ میں دودھ ڈالنے کی بجائے دیانتدار لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ ان کی امانتوں کی حفاظت ہو اور ان کو مسائل کی دلدل سے بھی نجات مل سکے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Aug-2017/628223

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ ضلعی پولیس جدید خطوط پر استوار ،پولیس افسران کو ڈیجیٹل پولیس موبائل ٹول کٹ فراہم ،جرائم سے فوری طور پر نبٹنے کیلئے موقع پر ہی ڈیٹا کی تصیح کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء

Next Post

نوازسیاست کی آخری رسومات چل رہی ہیں ؟ خضرکلاسرا

Next Post
مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیاتھی  …  خضرکلاسرا

نوازسیاست کی آخری رسومات چل رہی ہیں ؟ خضرکلاسرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

کوئٹہ(مانیٹرننگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تو پھر کوئی غریب بھی ان عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ، ایسا نہیں ہوسکتاکہ امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہو ، ملک میں ایک قانون ہوگا تو عدلیہ کی بالادستی ہوگی ، نوازشریف عدالتوں اور اداروں کو دھمکیاں دے کر اپنے خلاف نیب ریفرنسز کو رکواناچاہتے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا پورا موقع دیا مگر وہ خود کو صادق و امین ثابت نہیں کر سکے جس پر عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا ، نوازشریف کو اپنی نااہلی پر توبہ و استغفار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی مگر وہ تکبر کے گھوڑے پر سوار ہو کر جی ٹی روڈ پر نکل کھڑے ہوئے ، نوازشر یف سٹیٹس کو کا ایک سنبل تھا، جس کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ،سٹیٹس کو ،کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ پانامہ سکینڈل میں موجود دیگر 436 لوگوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے پانچ چھ ہزار لوگ جیلوں میں چلے جائیں تو قوم کی قسمت بد ل سکتی اور ملک محفوظ ہوسکتاہے ۔ سریاب روڈ کوئٹہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ باسٹھ تریسٹھ کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے چاہتے ہیں کہ کوئی دیانتدار اقتدار کے ایوانوں میں نہ پہنچے اور چور لٹیرے اکٹھے ہو کر پاکستان کو لوٹتے رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار حاصل کرنے کا مقصد اگر صرف لوٹ کھسوٹ ہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول کر تمام چور لٹیروں کو بھی چھوڑ دینا چاہیے تاکہ وہ بھی حکومت کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین نے قوم کو اتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پرو رکھاہے اسے کسی فرد یا خاندان کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے صفائی کا جتنا موقع دیا ، شاید ہی کسی کو دیا گیاہو مگر وہ خود کو بے گناہ ثابت نہیں کرسکے اور پھر انہوں نے عدالتوں اور اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا رویہ اختیار کیا ، انہیں شیشہ توڑنے کی بجائے اپنا منہ دھونا چاہیے تھا جس پر لگی سیاہی کو پوری دنیا نے دیکھ لیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پورے ملک سے زیادہ کرپشن ہے یہاں سے جو خان اور سردار اسلام آباد پہنچتے ہیں ، وہ عوام کے مسائل بھول کر اپنے عیش و آرام اور اپنی نسلوں کو سنوارنے میں لگ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 70 سال سے سیاست جمہوریت اور معیشت کوا نہی لوگوں نے یرغمال اور اپنے گھر کی لونڈی بنارکھا ہے جن سے آزادی کے لیے اس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا ،معاشی اور سیاسی دہشتگردی مسلح دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک ہے جنہوں نے عوام سے تعلیم ، صحت ، روزگار اور چھت کی سہولتیں چھین لی ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ کرلیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کا 375 ارب ڈالر کا سرمایہ جو لوٹ کر بیرونی بینکوں میں پہنچا دیا گیاہے ، واپس آ جائے تو عام آدمی کو پریشانیوں سے نکالا جاسکتاہے اور جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کا اصل ہدف یہ ہے کہ لوئی گئی قومی دولت واپس لائی جائے تاکہ عام آدمی کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عدالت سے مطالبہ کیاہے کہ اس دولت کی ریکوری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار حکمران ہیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتو ں اور مارشل لاءکے دور میں اشرافیہ نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا اور پھر سیاست کو پیسے کا کھیل بنا کر اور اربوں کھربوں خرچ کر کے اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو گئے ، موجودہ انتخابی نظام میں عام آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اس لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے محل روشن اور بلوچستان کی جھونپڑیوں میں اندھیرے ہیں جن کے ذمہ دار یہاں کے سردار اور خوانین ہیں جو ستر سال سے اقتدار پر مسلط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اپنا انتخابی رویہ تبدیل کریں اور سانپوں کے منہ میں دودھ ڈالنے کی بجائے دیانتدار لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ ان کی امانتوں کی حفاظت ہو اور ان کو مسائل کی دلدل سے بھی نجات مل سکے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/18-Aug-2017/628223

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.