لیہ(صبح پا کستان)نئے بلدیاتی سسٹم کے تحت لیہ شہر کی لگ بھگ40ہزار آبادی کو 20وارڈز میں تقسیم کرکے 20کونسلرز اور...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک نشست براے مکالمہ کا انعقاد...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیہ کے ایڈہاک ملازمین و ایپکا یونٹ کا غیر معینہ مدت تک کام چھوڑ...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب وحیداختر انصاری نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کو خریدشدہ گندم...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)بڑھتی آباد ی کے ملکی وسائل پر اثرات اور معاشرتی و معاشی وسائل پر قابوپانے کے لیے...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) ضلعی پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سیمابا گینگ کی گرفتاری کے بعد فیاضی...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پا کستان ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے مقا می رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے مقامی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)سابق یونین ناظم سید افتخار شاہ گیلانی نے کہا کہ گندم خریداری مراکز ضلع انتظامیہ و ممبران اسمبلی...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)نقشہ بلڈنگ منظوری نے پھانڈا پھوڑ دیا ضلع لیہ میں انوکھی واردات،ایک محکمہ کی دوسرے محکمہ کی کروڑوں...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پا کستان)چیئرمین محکمہ اوقاف اور ضلعی آفیسران کا پٹہ داران سے ناروا سلوک ،تین سال کے لئے...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)بہاؤالدین زکریایونیورسٹی بہاد ر کیمپس میں زرعی ریسرچ کے شعبہ کو وسعت دینے کے لیے احسان پور سیڈ فارم کو یونیورسٹی سے منسلک کر نے کے لئے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے جلد ملاقات کرکے سفارشات پیش کی جائیں گی۔تجویز کردہ ریسرچ سنٹربہادر کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔یہ بات صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وائس چانسلر بہاؤ الدین زکر یا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ،ڈپٹی کمشنرلیہ واجد علی شاہ ،کیمپس ڈائریکٹر بی زیڈیو بہاد ر کیمپس لیہ ڈاکٹر مبشرحسین ،پروفیسر ڈاکٹر مہتاب احمد،پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر انجم علی،پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند،پروفیسرز ،ڈاکٹرز موجود تھے۔مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ بی زیڈیو بہادر کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر انجنئیرنگ ،میڈیکل ودیگر تدریسی پروگرامز کے اجراء سے ان علاقوں کے طالب علموں کو اپنی علمی ترقی کے لیے دوردراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔اس مقصد کے حصول کے لیے 135ایکڑ رقبہ پر بی زیڈ یوبہادر کیمپس مین بلاک میں تمام شعبوں کے لیے جگہ موجود ہے اور جدید ریسرچ کے لیے احسان پور سیڈ فارم کو بھی منسلک کردیا جائے گا۔انہوں نے وائس چانسلر بی زیڈیو ملتان سے اس سلسلہ میں تحرک کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔اجلاس میں وائس چانسلر بی زیڈ یوملتان نے کہاکہ بہادر کیمپس کی تعلیمی ضروریا ت کو پورا کرنے اور تمام شعبوں میں جدید لیب کے قیام اور یونیورسٹی کادرجہ دلانے کے لیے اقدامات جلد اُٹھائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ یونیو رسٹی کے لیے اراضی کی فراہمی اور کسی قسم کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔اجلاس میں کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسین نے کیمپس میں جاری بارہ مختلف پروگرامز کے 1530طالب علموں کے لیے تدریسی ضروریات ولیب کی سہولیات کے بارے میں آگا ہ کیا ۔اسی طرح انہوں نے بی ایس وایم ایس سی زوالوجی ،باٹنی ،میتھمیٹکس ،کیمپوٹر سائنسز ،فزکس ،کیمسٹری،اردو،انگلش پروگرامز کے اجراء کے لیے اساتذہ کرام و فنڈز کی فراہمی کے بارئے میں آگاہی دی۔بعدازا ں صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کے ہمراہ وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود انصار ی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبو ں کا معائنہ کیااور اساتذہ سے بریفنگ لی۔
