لیہ (صبح پا کستان )ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب وحیداختر انصاری نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کو خریدشدہ گندم کی فوری ادائیگی کے لیے بنک حکام اکاونٹس کھولنے اور رقوم کی منتقلی کے لیے سرعت سے اقدامات عمل میں لائیں تاکہ کاشت کاروں کو بروقت ادائیگی کی جاسکے۔یہ ہدایات انہوں نے خریداری مراکز چوبارہ ،ہیڈویریڑی اور ل چھپر ی کے اچانک معائنہ کے موقع پر دیں ۔اس موقع پر فوڈ سنٹرانچارجوں نے باردانہ کی فراہمی وگند م کی خریداری کے بارے میں بریفنگ دی۔معائنہ کے موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کاشت کاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شفاف بنیادوں پر خریداری کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیااور مجموعی طور پرگندم خریداری مراکز پر خریداری کے عمل کو اطمینان بخش قراردیا۔اس موقع پراے سی چوبارہ صفات اللہ خان ،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرظفر اقبال کھارا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری ذوالفقار ہمراہ تھے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










