لیہ(صبح پا کستان) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیہ کے ایڈہاک ملازمین و ایپکا یونٹ کا غیر معینہ مدت تک کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا ضلعی صدر پبلک ہیلتھ انجیئرنگ تنویر احمد و جنرل سیکرٹری مظہر عباس نے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پنجاب بھر کے 24سوملازمین10 سال سے زائد عرصہ تک ایماندارانہ طریقے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں آج حکومت پنجاب کے ایک حکم کے تحت ہمیں ہماری خدمات کا صلہ دینے کی بجائے ہم سے ہماری روزی چھیننے کا حکم نامہ دیا جارہا ہے ہم اپنی زندگی کا آدھا حصہ محکمہ کو دے کر اوور ایج ہو چکے ہیں اگر ہمیں نوکریوں سے نکال دیاگیا اور نئی بھرتی کر دی گئی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے ہمارے بچے اور گھر والے روٹی،دوائی کو ترس جائیں گے اور بچے تعلیم سے دور ہو جائیں گے حکومت ملازمین کشن پالیسی کی بجائے عوام دوست پالیسی کا راستہ اپنائے اور ہمیں ہماری نوکریوں پر مستقل بنیادوں پر آرڈر دیئے جائیں ملازمین نے وززیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نئی بھرتی کرنے کی بجائے ہمیں مستقل کیا جائے ہم محکمہ میں بہتر انداز میں خدمات سرانجام دیں گے احتجاجی دھرنا میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کثیر تعداد ملازمین نے شرکت کی۔