• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ مسلم لیگی ایم این اے نے جی ایم سوئی گیس کے خلاف کمیشن نہ ملنے پر تحریکِ استحقاق جمع کرائی اور کروڑوں کمیشن وصول کیا ۔جمشید احمد خان دستی بہت جلد پریس کانفرنس میں تفصیلات پیش کریں گے ۔ عوامی راج پارٹی

webmaster by webmaster
مئی 11, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ مسلم لیگی ایم این اے نے جی ایم سوئی گیس کے خلاف کمیشن نہ ملنے پر تحریکِ استحقاق جمع کرائی اور کروڑوں کمیشن وصول کیا ۔جمشید احمد خان دستی بہت جلد پریس کانفرنس میں تفصیلات پیش کریں گے ۔ عوامی راج پارٹی

لیہ ( صبح پا کستان ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے مقا می رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے مقامی ایم این اے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے سید ثقلین شاہ کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،سوئی گیس کے جی ایم کے خلاف کمیشن نہ ملنے پر تحریکِ استحقاق جمع کروا کر کروڑوں کمیشن وصول کیا ۔مختلف منصوبوں پر وصول کیے گئے کمیشن کی تفصیلات چیئرمین جمشید دستی جلد ہی سامنے لائیں گے ۔اِن خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی ضلع لیہ کے ضلعی آرگنائزر امان اللہ جعفر ،اسحاق خان دستی ،محمد حسین دستی ،عبدالرحمان مانی ،شاہ زمان چھجڑا محمد بلال اچلانہ ،محمد واصف رِند ،ماور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے سید ثقلین شاہ نے گزشتہ روز ہمارے قائد جمشید احمد خان دستی پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جنہیں ہم چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ثابت کر کے دکھائیں انہوں نے کہا کہ جمشید احمد خان دستی کا مقابلہ ثقلین شاہ کے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے اور وہ بھی جان جوکھوں میں ڈال کر ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں ثابت کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ سید ثقلین شاہ نے اب تک مختلف منصوبوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اورکمیشن کھایا ہے انہوں نے کہا کہ جی ایم سوئی گیس ملتان نے ثقلین شاہ کو کمیشن دینے سے انکار کیا تو اس نے اس کے خلاف بلیک میل کرتے ہوئے تحریکِ استحقاق جمع کروادی اور بعد ازاں اس سے بھی کمیشن کھایا ۔انہوں نے کہا کہ ثقلین شاہ اور اس کے باردانہ چور کرپٹ ساتھیوں کا عنقریب کٹھا چٹھا سامنے لایا جائے گا اور ان کے چہرے پر پڑے ننقاب اتار کر ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے اور یہ گدی نشین سیاست دان مزے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں باردانہ کی تقسیم ان ایم این اے ایز اور ایم پی ایز کے ایجنٹوں کو ہو رہی ہے ۔ٹریفک پولیس بھتہ وصول کر کے ان تک پہنچا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد جمشید احمد خان دستی جلد ہی لیہ میں ایک پریس کانفرنس میں ان کے اصل چہرے پیش کریں گے ۔

عوای راج پارٹی کی مقامی قیادت کی طرف سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری پر لگائے گئے الزامات بارے ان کا موقف لینے کے لئے موبائل پر رابطہ کی کو شش کی گئی مگر کال اٹینڈ نہ ہونے کے سبب کامیابی نہ ہو سکی ۔

Post Views: 30
Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔گندم خریداری مراکز ضلع انتظامیہ و ممبران اسمبلی کی چھتری کے نیچے بیٹھ کر غریب کسانوں کا خون نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں،افتخار گیلانی

Next Post

لیہ ۔ ضلعی پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سیمابا گینگ کی گرفتاری کے بعد بین الاضلاعی فیاضی گینگ پولیس کے شکنجہ میں، ٹریکٹر ،ڈالہ ، 06 موٹر سائیکل سمیت 30 لاکھ روپے مالیتی کی برآمدگی ، ۔گینگ اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتا ،لیہ سمیت پنجاب کے چھ اضلاع اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی پریس کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026

لیہ ( صبح پا کستان ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے مقا می رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے مقامی ایم این اے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے سید ثقلین شاہ کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،سوئی گیس کے جی ایم کے خلاف کمیشن نہ ملنے پر تحریکِ استحقاق جمع کروا کر کروڑوں کمیشن وصول کیا ۔مختلف منصوبوں پر وصول کیے گئے کمیشن کی تفصیلات چیئرمین جمشید دستی جلد ہی سامنے لائیں گے ۔اِن خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی ضلع لیہ کے ضلعی آرگنائزر امان اللہ جعفر ،اسحاق خان دستی ،محمد حسین دستی ،عبدالرحمان مانی ،شاہ زمان چھجڑا محمد بلال اچلانہ ،محمد واصف رِند ،ماور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے سید ثقلین شاہ نے گزشتہ روز ہمارے قائد جمشید احمد خان دستی پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جنہیں ہم چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ثابت کر کے دکھائیں انہوں نے کہا کہ جمشید احمد خان دستی کا مقابلہ ثقلین شاہ کے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے اور وہ بھی جان جوکھوں میں ڈال کر ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں ثابت کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ سید ثقلین شاہ نے اب تک مختلف منصوبوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اورکمیشن کھایا ہے انہوں نے کہا کہ جی ایم سوئی گیس ملتان نے ثقلین شاہ کو کمیشن دینے سے انکار کیا تو اس نے اس کے خلاف بلیک میل کرتے ہوئے تحریکِ استحقاق جمع کروادی اور بعد ازاں اس سے بھی کمیشن کھایا ۔انہوں نے کہا کہ ثقلین شاہ اور اس کے باردانہ چور کرپٹ ساتھیوں کا عنقریب کٹھا چٹھا سامنے لایا جائے گا اور ان کے چہرے پر پڑے ننقاب اتار کر ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے اور یہ گدی نشین سیاست دان مزے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں باردانہ کی تقسیم ان ایم این اے ایز اور ایم پی ایز کے ایجنٹوں کو ہو رہی ہے ۔ٹریفک پولیس بھتہ وصول کر کے ان تک پہنچا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد جمشید احمد خان دستی جلد ہی لیہ میں ایک پریس کانفرنس میں ان کے اصل چہرے پیش کریں گے ۔

عوای راج پارٹی کی مقامی قیادت کی طرف سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری پر لگائے گئے الزامات بارے ان کا موقف لینے کے لئے موبائل پر رابطہ کی کو شش کی گئی مگر کال اٹینڈ نہ ہونے کے سبب کامیابی نہ ہو سکی ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.