لیہ(صبح پا کستان)نقشہ بلڈنگ منظوری نے پھانڈا پھوڑ دیا ضلع لیہ میں انوکھی واردات،ایک محکمہ کی دوسرے محکمہ کی کروڑوں روپے مالیتی زمین ہتھیا کو لیز پر دینے کی کوشش،ضلعی انتطامیہ کی انکوائری کمیٹی نے لیز پر دینے والے محکمہ کی ملکیت کو مسترد کردیا ،تفصیل کے مطابق گن پوائنٹ پر لٹنے اور لوٹنے کی واقعات روزانہ کی بنیاد پر وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں مگر سرکار کے ایک محکمہ کا دوسرے محکمہ کو لوٹنے کا ضلع لیہ میں انوکھا واقعہ رونما ہو اہے پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ کی ملکیتی ارا ضی محکمہ اوقاف نے بااثر شہریوں کو لیز پر دے دی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ جمیل احمد خان کی درخواست ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ محبوب احمد کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیار اور تحصیل دار لیہ شیخ عامر حیات پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے اسسٹنٹ ایڈ منسٹریٹر اوقاف لیہ ملک محمد اسماعیل ،سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ لیہ ثنااللہ ریاض اور ریونیو حلقہ آفیسر تحصیل لیہ سے جی ٹی ایس لیہ پراپرٹی مالیتی اروبوں روپے کی ملکیت کے ثبوت اور چھان بین کیلئے ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات کئے ،سربراہ انکوائری کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ محبوب احمد نے اپنا فیصلہ میں قرار دیا کہ محکمہ اوقاف روڈ ٹرانسپورٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ لیہ کے ملاحظہ کئے جانے والے ریکارڈ کے مطابق جی ٹی ایس پراپرٹی بدستور جی ٹی ایس لیہ ہی کی ملکیت ہے لہذا اس پراپرٹی سے محکمہ اوقاف کاکوئی تعلق نہ ہے یہاں یہ بات یاد رہے کہ محکمہ اوقاف لیہ نے جی ٹی ایس کی ملکتی 2کنال سے زائد قیمتی اراضی کو 30سال کیلئے 1کروڑ55لاکھ روپے کے عیوض رانا لیاقت علی اور نور جمال عرف بلو کو الاٹ کردیا جس کی تعمیر شروع کرکے الاٹیان نے میونسپل کمیٹی لیہ سے نقشہ منظوری کیلئے رجوع کیا تو چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ جمیل احمد خان نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے پلاٹ کی ملکیت بارے راہنمائی طلب کی تھی جس کی روشنی میں اے ڈی سی جی لیہ محبوب احمد کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے پلاٹ کی ملکیت بحق جی ٹی ایس اڈا ڈیکلیئر کردی یوں ضلع لیہ میں ایک سرکاری محکمہ کا دوسرے ادارے کی اراضی کو سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے